کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟

کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کونسی ایک چیز ہے جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے ہیں، مداحوں کی جانب سے امید کی جا رہی تھی کہ اس سوال کے جواب میں فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کا نام لیں گے مگر فلک شبیر  نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ ’وہ  کھانے کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔

فلک شبیر پاکستان نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں، فلک شبیر بطور گلوکار تو مشہور ہیں ہی مگر جب سے اُنہوں نے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کی ہے ان دنوں فنکاروں کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ان دونوں کو شائقین ایک ساتھ دیکھنا اور ان سے متعلق جانتے رہناپسند کرتے  ہیں اسی لیے دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اچھی خاصی فین فالوونگ بھی موجود ہے۔گزشتہ روز فلک شبیر کی جانب سے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر سوالوں جوابوں کا سلسلہ  شروع کیا گیا۔

اس دوران اُن کے ہزاروں مداحوں کی جانب سے اُن سے دلچسپ سوالات کیے گئے جن کا فلک شبیر کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔اس دوران اُن کے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ اُن کا اداکار و میزبان دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کی جوڑی سے متعلق کیا کہنا ہے۔

اس کا سوال کا جواب دیتے ہوئے فلک شبیر کا کہنا تھا کہ ’ماشاءاللّٰہ، عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی بہت پیاری اور سنجیدہ جوڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فلک شبیر کا اپنے پسندیدہ گانے سے متعلق بتانا تھا کہ اُن کا پسندیدہ گانا بھارتی فلم  آئی، می اور میں کا ’ساجنا‘ گانا ہے جو کہ انہوں نے ہی گایا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہم روس کی سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں: پیوٹن

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اتوار کو دنیا

ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کی قلعی کھول دی ؛عالمی میڈیا کی حیرت انگیز رپورٹ

?️ 21 جون 2025 سچ خبریں:عالمی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائل

مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے، نوال سعید

?️ 28 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں مرد

فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون

ہم آج بھی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں

?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن افیئرز میں

کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر (این سی او سی )

اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت

?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

سوڈانی فوج کا ملک کی مرکزی بینک سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ 

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے