?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ نوال سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں کامیڈی شو ’حد کردی‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے کے علاوہ شوبز پر بھی بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنا کلاتھنگ برانڈ متعارف کرایا ہے، جہاں انہوں نے لباس کی قیمت کم رکھی ہے اور ان کے لباس کی قیمت 9 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں بطور خاتون انہیں مشکلات پیش ضرور آئیں لیکن جلد ہی انہیں وہ مقام مل گیا جو انہیں ملنا چاہئیے۔
ان کے مطابق شروعات میں انہیں شوبز کے حوالے سے کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، اس لیے مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے اپنا مقام بنانے کے لیے محنت کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ اتنی مشہور اداکارہ بن جائیں گی، اس لیے انہوں نے گلوکاری شروع کرنے کے فوری بعد ہی ماڈلنگ اور اداکاری شروع کردی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ آغاز میں ماڈلنگ کے دوران متعدد اشتہارات کی ویڈیوز میں انہیں ایک سے دو سیکنڈ تک دکھایا گیا جب کہ اشتہارات کی شوٹنگ 12 سے 14 گھنٹوں تک چلتی رہی۔
نوال سعید کے مطابق اگرچہ اشتہارات میں انہیں کم دکھایا گیا لیکن اس باوجود انہیں مکمل معاوضہ دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر خود سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکار نور حسن کے ساتھ برائیڈل شو کروایا تو اداکار کے والدین کو ان کے رشتے داروں نے فون کرکے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور شکوہ کیا کہ انہیں شادی پر کیوں نہیں بلایا گیا۔
اداکارہ کے مطابق ایسے ہی ان کی برائیڈل شوٹ کی تصاویر کو وائرل کرکے ان کی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔
اسی طرح انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ڈراما ’داغ دل‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کا چہرہ انفیکشن کی وجہ سے خراب ہوگیا، جس پر سوشل میڈیا پر ان کی رنگت اور چہرے سے متعلق منفی باتیں پھیلائی گئیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی نہ کسی دن ضرور شادی کریں گی لیکن ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں۔
اداکارہ کے مطابق لڑکے کو پہلے انہیں راضی کرنا ہوگا اور انہیں یقین دلانا ہوگا، اس کے بعد ہی ان کے والدین ان کے لیے رشتے کی بات کریں گے۔
سوشل میڈیا پر پیغامات آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں اداکاروں نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹرز کے بہت میسیجز آتے ہیں۔
نوال سعید نے دعویٰ کیا کہ متعدد کرکٹرز انہیں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جن میں زیادہ تر ان کی خوبصورتی کی تعریفیں ہوتی ہیں۔
ان کے مطابق وہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔
اگرچہ انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تاہم دعویٰ کیا کہ انہیں کرکٹرز کے بہت میسیجز آتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایران کے بارے میں کھلے جھوٹ بول رہے ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے اقلیتی رہنما نے کہا ہے کہ
اگست
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
ستمبر
2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ڈیلی میل کے مطابق، 2017 میں براک اوباما کے نائب صدر
جون
امریکا میں آج پہلا روزہ، امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 13 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ رمضان کی آمد
اپریل
خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں کے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا
?️ 16 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) حکومت نے کل سے پخیبرپختونخوا کئی شہروں میں تعلیمی ادارے
مارچ
زونگ نے ’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ٹیلی نار کے انضمام‘ کی مخالفت کردی
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل)
اکتوبر
سعودی عرب کا اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں عرب ممالک نے سلامتی کونسل سے کہا
اپریل
نیتن یاہو پر وائٹ ہاؤس کا کنٹرول: امریکی اہلکار
?️ 27 جولائی 2025وال اسٹریٹ جرنل نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا
جولائی