🗓️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ کبھی نہ کبھی ان کی شادی ضرور ہوگی اور یہ کہ انہیں پانچ بچوں کی خواہش ہے۔
سونیا حسین نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے بتایا کہ مئی 2020 میں کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بعد وہ ڈپریشن میں چلی گئیں تھیں۔
ان کے مطابق وہ انتہائی سنجیدہ شخصیت کی مالک ہیں، دوسروں کی موت اور مسائل کا سن کر بھی انہیں پریشانی ہوجاتی ہے،جس وجہ سے طیارہ حادثے کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے بعد وہ کئی ماہ تک گھر تک محدود رہ گئی تھیں، اگرچہ کورونا چل رہا تھا لیکن اس باوجود باقی اہل خانہ باہر جاتے تھے مگر وہ ڈپریشن کی وجہ سے گھر میں ہی رہنا پسند کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کے بعد والدین نے انہیں ڈپریشن سے نکالا، انہیں ہر وقت ان کی پریشانی رہتی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے نئی نسل اور خصوصی طور پر لڑکیوں کی سوچ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی نسل کی یہ بات سمجھ نہیں آتی جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہیں مرد کی ضرورت نہیں۔
سونیا حسین کے مطابق خدا نے مرد اور عورت کو جوڑے کی صورت میں پیدا کیا، ہر کسی کو ہر کسی کی ضرورت رہتی ہے، جو مرد کے کام ہیں، وہ کبھی عورت نہیں کر سکتی اور جو کچھ عورت کرتی ہے، وہ مرد کبھی نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کی لڑکیاں کہتی ہیں، انہیں ہر چیز کا پتا ہے اور وہ ہر چیز کرسکتی ہیں، انہیں مرد کی ضرورت نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انسان کو دوبارہ بھی محبت ہو سکتی ہے لیکن پہلی جیسی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ اب والدہ بھی انہیں طعنے دیتی ہیں کہ شادی کے لیے ان کے مطالبات بڑھ گئے ہیں جب کہ ان کے کوئی مطالبات نہیں، بس وہ چاہتی ہیں کہ جس سے ان کی شادی ہو، وہ مخلص، سچا اور عزت دینے والا شخص ہو۔
سونیا حسین کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شادی سے متعلق ان کی سوچ بھی تبدیل ہوئی ہے، اب وہ رومانوی اور خیالی باتیں نہیں سوچتیں بلکہ حقیقت پسند ہوچکی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کو تنہا رہنے میں سکون مل رہا ہے تو وہ کسی کے کہنے پر یا دباؤ میں آکر شادی نہ کرے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کبھی نہ کبھی وہ بھی شادی کریں گی لیکن وہ تب تک شادی نہیں کریں گی جبتک انہیں درست اور اچھا شخص نہیں مل جاتا۔
اسی بات پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کرنی ہے، کیوں کہ انہیں بچے بھی چاہیے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں پانچ بچے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
سونیا حسین پہلے بھی شادی اور شادی کے بعد بچوں سے متعلق گفتگو کرتی رہی ہیں، ان کی پہلی شادی 2012 میں ہوئی تھی جو جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
بالی وڈ کے معروف جوڑے کا 18 سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا
جولائی
وینزویلا کے انتخابات میں مادورو کی جیت کی سرکاری تصدیق
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکشن کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا
اگست
صیہونیوں کی حرمش آپریشن کے آپریٹر کی شناخت میں ناکامی
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:طولکرم کے شمال میں واقع حرمش کے علاقے میں ہونے والے
مئی
سینیٹ انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کا حتمی فیصلہ سامنے آگیا
🗓️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
سوڈان کی بحرانی حالات میں کس نے مدد کی؟
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یہ ملک
جولائی
امریکہ میں صیہونی لابی کا اثر و رسوخ؛صیہونی وزیر خزانہ کا بیان
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بتزالل اسموٹریچ نے امریکہ کی جانب سے فلسطین
نومبر
کسانوں کے ملک بھر میں مظاہرے، حکومت سے گندم خریدنے کا مطالبہ
🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی کال پر ملک
مئی
راولا کوٹ:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
🗓️ 3 نومبر 2021راولا کوٹ (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر
نومبر