کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ

?️

سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی چہ مگوئیوں کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔

شوبز سوشل میڈیا میگزین پیج کی جانب سے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اور اداکار سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔

شوبز میڈیا پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے۔

یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کا نکاح کب اور سعودی عرب کے کس شہر اور مقام پر ہوگا؟ تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر نکاح کریں گے۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نکاح کریں گے اور نکاح وسط فروری کے بعد ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ چند ہفتوں سے ہیں، تاہم دونوں نے واضح طور پر شادی کرنے کی تصدیق یا اعلان نہیں کیا۔

چند دن قبل گوہر رشید اور کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں متعدد شوبز شخصیات اپنے کسی یار کی شادی پر بات کرتے دکھائی دیے۔

اسی ویڈیو میں کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اختتام پر اشاروں میں ایک دوسرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مبہم انداز میں شادی پر بات کرتے دکھائی دیے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنی ہی شادی پر بات کر رہے تھے یا وہ بھی کسی اور کی شادی پر دوسری شوبز شخصیات کی طرح بات کرتے دکھائی دیے۔

ماضی میں بھی دونوں کی شادی کی افواہیں ہوتی رہی ہیں اور دونوں شخصیات متعدد انٹرویوز میں ایک دوسرے سے تعلقات کی تصدیق کرتے رہے ہیں اور بتاتے رہے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے سب سے بہترین دوست رہے ہیں لیکن کبھی دونوں نے شادی پر کھل کر بات نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

اس وقت شام کے ساتھ ترکی کی مفاہمت کا کیا مقصد ہے؟

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کی خارجہ پالیسی میں ایک سال پہلے سے

صیہونیوں کے سوڈان کے ساتھ دوستی کے پس پردہ مقاصد

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر نے اپنی کتاب میں

وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں

ایران اور روس؛ اسٹریٹجک پارٹنر یا معاشی حریف؟

?️ 30 نومبر 2022سچ خبریں:توانائی کی عالمی منڈیوں میں ہنگامہ آرائی اور دنیا میں سلامتی

رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس

تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں

سعودی عرب میں ایک بار پھر پھانسیوں کا بازار گرم

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق ، عبد الرحمن فارس

اسد قیصر کا بہت بڑا الزام

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے