کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے کیوں باہر کردیا گیا؟

کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے کیوں باہر کردیا گیا؟

?️

ممبئی (سچ خبریں)اداکار کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال دیا گیا  اور اس کی وجہ  بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن دھرما پروڈکشن نے بتائی کہ انہیں  غیر پیشہ ورانہ رویےکے سبب فلم دوستانہ 2 سے باہر نکالا  گیا ہے، ذرائع کے مطابق کارتک آریان نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے اسکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

فلم دوستانہ 2 میں کارتک آریان کے مد مقابل اداکارہ جھانوی کپورکو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرما پروڈکشن نے کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے فلم میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ اداکار مستقبل میں بھی پروڈکشن کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے اسکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم تقریباً 20 دن فلم کی شوٹنگ پر کام کرنے کے بعدکارتک نے اسکرپٹ سے اتفاق کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی جانب سے کارتک آریان کو انسٹاگرام پر بھی ان فولو کردیا گیا ہے تاہم کارتک اب تک کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر فولو کیے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، دیگر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم

غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد

ہتھیار اٹھانے والے فلسطینیوں کو گولی مار دی جائے:صیہونی پارلیمنٹ ممبر

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کے ایک انتہاپسند رکن اور صیہونی قومی سلامتی کی

ترین گروپ کو منانے کے لیے حکومت کی کوششیں تیز

?️ 23 مارچ 2022 لاہور(سچ خبریں)حکومت نے پنجاب میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم

ایمنسٹی انٹرنیشنل: اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں فاقہ کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ

طالبان نے افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں انسانی حقوق کی

فرانس کے متعدد پیٹرول پمپوں میں ایندھن کی کمی

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے فرانس کے بہت سے پیٹرول پمپوں میں

شام میں ترکی کے دو فوجی اڈوں کی تعمیر پر الجولانی اور اردگان کے درمیان بحث

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے