کائلی جینر کا گھر میں پرُاسرار آوازیں آنے کا انکشاف، مداح پریشان

?️

واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی میڈیا سٹار اور بزنس وومن کائلی جینر نے اپنے گھر سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7 کی تازہ قسط میں کائلی جینر نے دعویٰ کیا کہ ان کے گھر میں مافوق الفطرت اثرات محسوس ہوتے ہیں اور وہاں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کائلی نے اپنی والدہ کرس جینر اور اسکاٹ ڈسک کو بتایا کہ انہیں واقعی اپنے گھر کے معاملے پر مدد کی ضرورت ہے، کائلی کے مطابق ابتدا میں دیواروں سے زور زور کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جیسے کوئی چیز ٹکرا رہی ہو یا گر رہی ہو۔

کرس جینر نے سوال کیا کہ آیا یہ آوازیں برتنوں یا دروازے پر دستک جیسی ہیں جبکہ سکاٹ ڈسک نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید پائپ لائن میں خرابی ہو تاہم کائلی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آوازیں بالکل ایسی محسوس ہوتی ہیں جیسے کوئی شخص گر پڑا ہو اور یہ کسی ترتیب کے بغیر آتی ہیں۔

کائلی جینر، جنہوں نے 2016 میں کیلیفورنیا کے علاقے ہڈن ہلز میں 12 ملین ڈالر کا شاندار گھر خریدا تھا، کا کہنا تھا کہ بعض راتوں میں مسلسل آوازیں آتی ہیں جبکہ بعض راتیں بالکل خاموش گزرتی ہیں، وہ اکثر نیند سے اس آواز پر جاگ جاتی ہیں کہ جیسے باتھ روم یا الماری میں کوئی چیز گر گئی ہو۔

اسی قسط میں کائلی نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن کینڈل جینر بھی ان آوازوں سے اس قدر خوفزدہ ہوئیں کہ آدھی رات کو ہی گھر چھوڑ کر چلی گئیں، کینڈل جینر نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کائلی کا گھر سو فیصد آسیب زدہ محسوس ہوتا ہے اور وہاں داخل ہوتے ہی سرد سی لہر اور کسی کی موجودگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ 

مشہور خبریں۔

عراق کے خلاف امریکہ کی سازش

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ عراق

ٹی وی چینلز میں ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کم ہوتی ہے، کومل میر

?️ 26 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ اگرچہ ان

السنوار اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا انتظام کیسے چل رہا ہے؟

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ، محمد السنوار

بندرگاہوں پر نئی پابندیوں سے ملک میں گندم، آٹے کی ترسیل کو خطرہ

?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں ماہ 12 اکتوبر سے بندرگاہ حکام کی جانب

تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات 

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے

تکفیری گروہوں کے حامی شام میں قتل عام روک سکتے تھے: الحوثی 

?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے شمال

فلسطین کا شیخ جراح اور قدس کے لیے عالمی حمایت کا مطالبہ

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے سلامتی کونسل کے صدر، اقوام

شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے نمائندوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے