?️
کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ رومیسہ خان کی جانب سے ڈپریشن، دولت اور اپنوں سے محبت کی خوشی سے متعلق کی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ رومیسہ ان کی مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ انتہائی اہم موضوع پر آغاز میں سنجیدگی اور بعد ازاں مذاق میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
رومیسہ خان مختصر ویڈیو میں لوگوں کو دولت، شہرت اور پیسے سمیت ڈپریشن اور اپنوں سے محبت کی قیمت اور اہمیت بتاتی سنائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں وہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ آج کل کر ہر کوئی ڈپریشن کا شکار ہے، ہر کوئی پریشانی کے عالم میں ہے۔
رومیسہ خان مزید کہتی ہیں کہ ہر چیز پیسوں سے نہیں خریدی جا سکتی، دولت ہی سب کچھ نہیں ہوتی، پیسہ خوشیاں نہیں دے سکتا۔
ویڈیو میں اداکارہ مزید کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اگر آپ کے پاس پیسا ہوگا تو نئی گاڑی لے سکتے ہیں، نیا موبائل لے سکتے ہیں لیکن کیا ہوگا اگر آپ کے پاس اپنے پیارے اور چاہنے والے ہی نہ ہوں۔
اسی دوران ویڈیو میں رومیسہ خان دوسرے ہاتھ کے ذریعے نیا موبائل فون بار بار دکھانے کی کوشش کرتی ہیں اور ساتھ ہی دوسرے ہاتھ سے فون کو اسکرین سے دور کرنے کی کوشش بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو کے اختتام پر وہ بولتی ہیں کہ سب سے اہم چیز اپنے پیارے ہوتے ہیں، پیار کرنے والے ہوتے ہیں اور اگر وہی زندگی میں نہ ہو تو پیسے کی کوئی اہمیت نہیں رہتی، اس لیے اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، ویڈیو کے اختتام پر اداکارہ کو مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
رومیسہ خان کی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کمنٹس کیے کہ وہ جس موضوع پر مزاحیہ انداز میں بات کر رہی ہیں، وہ انتہائی سنجیدہ اور حساس موضوع ہے۔
بعض لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ پیسہ سب کچھ نہیں، پیسے کے لیے کسی کو اتنا گرنا نہیں چاہئیے۔
کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ دراصل اداکارہ نے نیا فون لیا ہے اور وہ دنیا کو بتانا چاہ رہی ہیں کہ انہوں نے نیا فون خریدا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے گا ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی نے منگل کو فاکس
اکتوبر
فواد چوہدری کا مصدق ملک کے بیان پر رد عمل
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کے بیان
مئی
17 صحافیوں کی ایک اسرائیلی جاسوس کمپنی کے خلاف شکایت
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:ود آؤٹ بارڈرز رپورٹرز کا کہنا ہے کہ 17 صحافیوں نے
اگست
سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور
جون
شام پر صیہونی حملوں کے مقاصد
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ شام پر صیہونی حملے کے پس
جولائی
جہنم میں خوش آمدید
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج
اکتوبر
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں شروع، ایک آذری فوجی زخمی ہوگیا
?️ 29 مئی 2021باکو (سچ خبریں) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں
مئی
عکاظ: اسرائیل کا ہدف عرب ممالک پر مکمل تسلط ہے، ان کے ساتھ معمول پر لانا نہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی اخبار عکاظ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "غزہ
جولائی