?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کارہ و اداکارہ سنیگتا نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز پینل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انتخاب زیادہ تر دوستی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے موسیقی کے سب سے بڑے مقابلے ’پاکستان آئیڈل‘ کو جہاں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، وہیں اس کے ججز پینل کو تنقید کا بھی سامنا ہے، جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، زیب بنگش اور بلال مقصود شامل ہیں۔
گزشتہ ماہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی بطور جج شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے فنکاروں کو جج نہیں بننا چاہیے جن کا موسیقی سے براہِ راست تعلق نہ ہو۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین میں ردِعمل تقسیم ہو گیا، کچھ نے ان کی حمایت کی تو کچھ نے اختلاف کیا۔
حال ہی میں اداکارہ سنیگتا نے ’سنو نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان آئیڈل کے جج پینل پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان کو بطور جج شامل کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن باقی ججز کی جگہ پر کسی سینئر موسیقار کو ہونا چاہیے تھا۔
سنیگتا نے مزید کہا کہ جیسے وہ خود ایک سینئر اداکارہ ہیں اور ان کی ہدایت میں بننے والی بیشتر فلموں کے گانے بہت مشہور ہیں، لیکن شو کی انتظامیہ اور پروڈیوسرز کو یہ بات نظر نہیں آتی۔
ان کے مطابق پاکستان آئیڈل کے ججز پینل کا انتخاب زیادہ تر دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے ایوارڈ شوز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے ایوارڈ شوز معیار کے حامل ہوتے تھے، لیکن اب ان میں کسی معیار کی پاسداری نہیں ہوتی اور ایوارڈز آسانی سے تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لبنان کے معاملات میں کون مداخلت کر رہا ہے، ایران یا امریکہ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان پر اپنی شرائط مسلط کرنے والے کے لیے یہ
اگست
وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز کو مسترد کر دیا
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی
اپریل
ایران کے بارے میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کی خام خیالی
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری
ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں!؛ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے
مئی
امریکہ اور چین کے وزرائے دفاع کی بے مثال ملاقات
?️ 10 جون 2022سچ خبریں:چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ چینی
جون
میکرون نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فرمانبردار بندر
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس کے
جولائی
بحیرہ عرب میں جہاز تعینات کرنے کا حماس، اسرائیل تنازع سے کوئی تعلق نہیں، پاک بحریہ
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے وضاحت کی ہے کہ بحیرہ
جنوری
زیلنسکی کی درخواست کیوں مسترد ہوئی ؟
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی کانگریس سے خطاب کی
ستمبر