?️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیلی وژن پر حسن نہیں بلکہ کام چلتا ہے، جسے اداکاری نہیں آتی، وہ زیادہ دیر تک اسکرین پر نہیں رہ سکتا۔
صائمہ قریشی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔
پروگرام میں یک طرفہ محبت کے سوال پر انہوں نے زمانہ طالب علمی کا اپنا قصہ سنایا اور کہا کہ کم عمری میں لڑکوں کو دیکھنے سے ہی سکون ملتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں، تب گیارہویں جماعت کا کالج کا ان کا محلے دار لڑکا ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہر روز صبح کو گلی کی نکڑ پر آجاتا تھا۔
صائمہ قریشی کے مطابق لڑکے کی جانب سے ہر روز انہیں دیکھنے آنے کے بعد وہ بھی ان میں دلچسپی لینی لگیں اور وہ بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستی اور کوشش کرتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کبھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دور سے ایک دوسرے کو دیکھتے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ بعض اوقات وہ لڑکے کے لیے بہت زیادہ تیار ہوکر نکلتیں لیکن اتفاق سے وہ لڑکا آتا ہی نہیں تو ان کا پورا دن اداس گزرتا۔
صائمہ قریشی نے بتایا کہ حال ہی میں اس شخص نے ان سے انسٹاگرام پر رابطہ کیا، اب وہ شادی شدہ اور بچوں کا باپ بن چکا ہے لیکن ان کے درمیان کبھی محبت نہیں رہی تھی، صرف ایک دوسرے کو دیکھتے رہتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق شوبز انڈسٹری سے تھا لیکن انہیں اداکاری کرنے کا شوق نہیں تھا۔
ان کے مطابق انہیں پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا شوق تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور انہوں نے ہوٹل مینیجمنٹ کی تعلیم حاصل کرکے اسی شعبے میں ملازمت بھی شروع کردی تھی۔
صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ ہوٹل ملازمت کے دوران ہی انہیں معروف ڈراما ساز فاطمہ ثریا بجیا نے اداکاری کرنے کا کہا اور پھر یوں حادثاتی طور پر شوبز میں آگئیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ حسن اور خوبصورتی کسی بھی شخص کو شوبز میں کام کرنے کا موقع دلوا سکتے ہیں لیکن ہر وقت ساتھ نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص میں ٹیلنٹ نہیں ہوگا، جذبات اور احساسات نہیں ہوں گے، وہ زیادہ دیر تک شوبز میں کام نہیں کر سکتا۔
صائمہ قریشی کے مطابق پاکستانی ٹی وی یا ڈراموں پر حسن نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور کام چلتا ہے، جس میں اداکاری کے جوہر نہیں ہوں گے، وہ زیادہ دیر تک اسکرین پر نہیں رہ سکتا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کا زوال قریب
?️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن
جون
بلوچستان: اپوزیشن ارکان کا حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار
?️ 27 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) اپوزیشن ارکان نے حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت
جون
الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب حکومت کو 7 روز
اکتوبر
سکیورٹی خدشات؛ بلوچستان میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
?️ 1 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے
اگست
عظیم دیوارِ چین پر پہلا پاک-چین مشترکہ فیشن شو، ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
?️ 20 اکتوبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن
اکتوبر
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی
دسمبر
پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک
نومبر
پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 5 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب
اکتوبر