پاکستانی ٹی وی پر حسن نہیں کام چلتا ہے، صائمہ قریشی کا دعویٰ

?️

لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیلی وژن پر حسن نہیں بلکہ کام چلتا ہے، جسے اداکاری نہیں آتی، وہ زیادہ دیر تک اسکرین پر نہیں رہ سکتا۔

صائمہ قریشی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔

پروگرام میں یک طرفہ محبت کے سوال پر انہوں نے زمانہ طالب علمی کا اپنا قصہ سنایا اور کہا کہ کم عمری میں لڑکوں کو دیکھنے سے ہی سکون ملتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں، تب گیارہویں جماعت کا کالج کا ان کا محلے دار لڑکا ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہر روز صبح کو گلی کی نکڑ پر آجاتا تھا۔

صائمہ قریشی کے مطابق لڑکے کی جانب سے ہر روز انہیں دیکھنے آنے کے بعد وہ بھی ان میں دلچسپی لینی لگیں اور وہ بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستی اور کوشش کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کبھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دور سے ایک دوسرے کو دیکھتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعض اوقات وہ لڑکے کے لیے بہت زیادہ تیار ہوکر نکلتیں لیکن اتفاق سے وہ لڑکا آتا ہی نہیں تو ان کا پورا دن اداس گزرتا۔

صائمہ قریشی نے بتایا کہ حال ہی میں اس شخص نے ان سے انسٹاگرام پر رابطہ کیا، اب وہ شادی شدہ اور بچوں کا باپ بن چکا ہے لیکن ان کے درمیان کبھی محبت نہیں رہی تھی، صرف ایک دوسرے کو دیکھتے رہتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق شوبز انڈسٹری سے تھا لیکن انہیں اداکاری کرنے کا شوق نہیں تھا۔

ان کے مطابق انہیں پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا شوق تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور انہوں نے ہوٹل مینیجمنٹ کی تعلیم حاصل کرکے اسی شعبے میں ملازمت بھی شروع کردی تھی۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ ہوٹل ملازمت کے دوران ہی انہیں معروف ڈراما ساز فاطمہ ثریا بجیا نے اداکاری کرنے کا کہا اور پھر یوں حادثاتی طور پر شوبز میں آگئیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ حسن اور خوبصورتی کسی بھی شخص کو شوبز میں کام کرنے کا موقع دلوا سکتے ہیں لیکن ہر وقت ساتھ نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص میں ٹیلنٹ نہیں ہوگا، جذبات اور احساسات نہیں ہوں گے، وہ زیادہ دیر تک شوبز میں کام نہیں کر سکتا۔

صائمہ قریشی کے مطابق پاکستانی ٹی وی یا ڈراموں پر حسن نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور کام چلتا ہے، جس میں اداکاری کے جوہر نہیں ہوں گے، وہ زیادہ دیر تک اسکرین پر نہیں رہ سکتا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی جاری، ہسپتالوں تک جانے والی تمام سڑکیں تباہ کردیں

?️ 18 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف

الحمدُللّٰہ 4.2 ملین خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے گئے۔ مریم نواز

?️ 21 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان

روس: ہم نے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ

ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

?️ 3 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اہم قدم

یمن میں جاری جارحیت کے خلاف انسانی حقوق کی متعدد عالمی تنظیموں کا ردعمل

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی 37 عالمی تنظمیوں میں یمن میں جاری جارحیت

شام میں اردگان کا منصوبہ ناکام 

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ترک فوج کی

ابوظہبی تک پہنچنے والے میزائل اور ڈرون اسرائیل بھی پہنچ سکتے ہیں:صیہونی تحقیقاتی ادارہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:امیل تھامس اسٹڈی سینٹر کے ایک ماہر نے متحدہ عرب امارات

ملک کو کیسے لیڈروں کی ضرورت ہے؟ شاہد خاقان عباسی کی زبانی

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے