?️
کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک بار جب وہ پاسپورٹ بنوانے گئے تو لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔
سلیم معراج حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ”گپ شب“ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی سے کیے جانے پر انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔
سلیم معراج نے دلیل دی کہ نوازالدین صدیقی بہت اچھے اداکار ہیں لیکن انہیں برا لگتا ہے جب ان کا موازنہ بولی وڈ اداکار سے کیا جاتا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟
ان کی بات پر میزبان واسع چوہدری نے انہیں بتایا کہ ممکن ہے کہ پاکستانی لوگوں کو آپ نوازالدین صدیقی جیسا بہترین کام کرنے والے واحد اداکار لگتے ہوں، اس لیے وہ آپ کا نام لیتے ہوں۔
اس پر سلیم معراج نے کہا کہ ان کی طرح ورسٹائل اداکاری کرنے والے بھارتی اداکاروں میں وجے راز اور مرحوم عرفان خان بھی شامل ہیں لیکن ان سے ان کا کبھی موازنہ نہیں کیا جاتا۔
سلیم معراج نے بات کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کی اداکاری کی تعریفیں کیں لیکن اس بات پر اظہار برہمی کیا کہ ان کا موازنہ ان سے کیا جاتا ہے جو کہ غلط بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سے متعدد پروگرامات اور جگہوں پر 200 بار یہی سوال کیا جا چکا ہے اور نوازالدین صدیقی سے متعلق پوچھا جاتا ہے، جس پر انہیں اچھا نہیں لگتا۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم معراج نے ماضی کا دلچسپ قصہ بتایا کہ ایک بار وہ پاسپورٹ بنوانے گئے، جہاں وہ لائن میں لگے ہوئے تھے کہ دوسری لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔
اداکار کے مطابق اس وقت نواز الدین صدیقی کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس کی نمائش پاکستان میں بھی ہوئی تھی۔
سلیم معراج نے بتایا کہ خواتین نے انہیں دیکھتے ہوئے یہی کہا کہ وہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم والے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ خواتین نواز الدین صدیقی کو تو پہچان رہی تھیں لیکن سلیم معراج کو نہیں جانتی تھیں۔
مشہور خبریں۔
عمان کی یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ایک انٹرویو میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کی انصار
فروری
ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے
دسمبر
ایرانی صدر کی کراچی آمد، سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد شاہراہیں بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی 23 اپریل بروز
اپریل
نیتن یاہو نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی اپنائی ہے:صیہونی سیاستدان
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی ایک سیاسی شخصیت نے ایک بار پھر
فروری
یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ
اکتوبر
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا: اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
مئی
سائنسدان اسمارٹ کھڑکیاں تیار کر نے میں کامیاب
?️ 14 فروری 2022لندن (سچ خبریں) موسم گرما میں ایئر کنڈیشنر اور موسم سرما میں
فروری
ہمارے ملک کے کتنے فیصد لوگ وزیراعظم کا نام نہیں جانتے؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: گیلپ پاکستان نے موجودہ وزیراعظم کا نام جاننے کے حوالے
اگست