ٹی20 ورلڈکپ میں عاطف اسلم کے ترانہ گانے کی خبریں

?️

کراچی (سچ خبریں) 17 اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات سے ہوگا، تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ معروف گلوکار عاطف اسلم ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے ترانہ گائیں گے۔اس حوالے سے صارفین بہت کچھ لکھ رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عاطف اسلم ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گانا گائیں گے۔سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے جارہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز بھی اس ترانے کی میوزک ویڈیو میں شامل ہوں جس میں کپتان بابر اعظم بھی ہوں گے۔

عاطف اسلم کی ایک تصویر بھی گردش کررہی ہے جس میں وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ موجود ہیں۔فلک شیر نامی صارف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’عاطف اسلم پاکستان کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے’۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے’۔

وقار نامی صارف نے کہا کہ ’عاطف اسلم پاکستان آفیشل ٹی20 ورلڈ کپ ترانہ گائیں گے، بابر اعظم بھی اس کا حصہ ہوں گے’۔معراج نامی صارف نے بھی ٹوئٹر پر اس حوالے سے ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔تاہم گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا آفیشل ترانہ گانے سے متعلق دعووں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز عمان میں بھی ہوں گے اور کپ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں 12 بڑی ٹیموں کو آئی سی سی نے سپر ٹیمز کا نام دیا ہے۔مذکورہ ایونٹ کا انعقاد 2020 کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی مگر وہاں بھی وبا کے باعث ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی:عمران خان

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن  نے سابق وزیر اعظم  عمران خان کے

سوریہ کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم اور اس کے اتحادی مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول

پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان سماعت میں نوک جھونک

?️ 10 اکتوبر 2023اسلا آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے

بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں

فلسطینی یمن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے یمن کے خلاف دہشت

یمن ایران کے ساتھ ہے : یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واضح کیا کہ

2023 میں بین الاقوامی سطح پر ہارنے والے کون ہیں؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے گزشتہ سال کی عالمی صورتحال

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف، مریم نواز ہوں گے، شیر افضل مروت

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے