?️
کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کی جانب سے بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز کیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ جلد ہی ان کے لکھے گئے ڈرامے کو پیش کردیا جائے گا۔
ہدایت کار وجاہت حسین سید نے انسٹاگرام پر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹی وی میزبان کے لکھے گئے ڈرامے کو جلد پیش کرنے کا عندیہ دیا۔
انہوں نے واضح طور پر کیپشن لکھنے کے بجائے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا، تاہم تصاویر کے ساتھ ’بسم اللہ‘ لکھا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ جلد ہی ڈراما پیش کرنے والے ہیں۔
انہوں نے ہیش ٹیگز میں ’کیس نمبر 9‘ سمیت پروڈکشن ہاؤس، پروڈیوسرز اور شاہ زیب خانزادہ کا نام بھی لکھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بطور ہدایت کار پروڈیوسرز اور لکھاری کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔
ساتھ ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر شاہ زیب خانزادہ بھی ’کیس نمبر 9‘ نامی ڈرامے میں کسی کردار میں دکھائی دیں گے۔
اسی حوالے سے مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’کیس نمبر 9‘ نامی کرائم تھرلر ڈراما شاہ زیب خانزادہ نے لکھا ہے جب کہ اس میں فیصل قریشی اور صبا قمر جیسے اداکار مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو کب تک نشر کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے 2025 کی وسط تک پیش کردیا جائے گا۔
شاہ زیب خانزادہ کا بطور لکھاری یہ پہلا ڈراما ہوگا، اس سے قبل انہیں متعدد شوبز تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے اور وہ پاکستانی ٹیلی وژن اسکرین کا جانا پہچانا نام ہیں۔
ان کا شمار صف اول کے حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبانوں میں ہوتا ہے، وہ ایک دہائی سے جیو نیوز پر ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ نامی کرنٹ افیئرز کا پروگرام کرتے آ رہے ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ نے خود اپنے ڈراما لکھاری کیریئر کے حوالے سے کچھ نہیں کہا اور نہ ہی فیصل قریشی اور صبا قمر نے ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔ عبدالقادر پٹیل
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر
مئی
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون
?️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر
جولائی
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، میئر مرتضیٰ وہاب، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی کے امیدواروں کے مدِمقابل
?️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہو
نومبر
صیہونیوں نے یمنی میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا سسٹم لانچ کیا ہے
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے یمن سے داغے جانے والے میزائل حملوں
اپریل
عورت مارچ میں متنازع نعرے لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی:وزارت مذہبی امور
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا
مارچ
شوکت ترین کی اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار رہنے کی یقین دہانی
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے
جنوری
اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ کاروائی، چہرے پر فلسطینی جھنڈا بنانے کے جرم میں بچی کو گرفتار کرلیا
?️ 4 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس نے ایک وحشیانہ کاروائی کے
جون
اپوزیشن لیڈر کی توہین کرنے پر برطانوی وزیر اعظم پر دباؤ میں اضافہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس ملک کی پارلیمنٹ میں حزب
فروری