🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے زاویار نعمان شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔
زاویار نعمان کا شمار ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے والد کے ہمراہ بھی کام کر چکے ہیں اور ان کے متعدد ڈراموں کو کافی پسند بھی کیا گیا۔
تاہم حال ہی میں زاویار نعمان کے والد اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا اداکاری نہ کرے لیکن ان کا بیٹا پہلے ہی اداکار بننے کا فیصلہ کر چکا تھا۔
نعمان اعجاز نے ایک ٹاک شو میں شوبز انڈسٹری کی مشکل حالات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب ان کے بیٹے نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ بیٹے کے فیصلے پر جذباتی ہوگئے تھے اور رو پڑے تھے۔
سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نام اور پیسا کمانا آسان کام نہیں، یہ مشکل ترین فیلڈ ہے، اسی وجہ سے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس شعبے میں نہ آئے۔
اداکار کے مطابق انہوں کبھی نہیں چاہا تھا کہ ان کا بیٹا اداکار بنے اور نہ ہی انہوں نے کبھی بیٹے کو ایسی ترغیب دی اور نہ ہی ان کی ایسی تربیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بیٹے نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور رو پڑے۔
نعمان اعجاز نے بتایا کہ وہ جائے نماز پر ہی بیٹے کے اداکاری کے فیصلے پر رو پڑے تھے کہ انہوں نے یہ کس طرح کا فیصلہ کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ خود ملنگ آدمی ہیں، ہر کام کرلیتے ہیں لیکن ان کا بیٹا ایسا نہیں، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا شوبز کے بجائے کسی دوسرے شعبے میں جائے۔
مشہور خبریں۔
خطہ میں استحکام کیسے ہوگا؟ ایرانی وزیر خارجہ اور وزیراعظم پاکستان کی تبادلہ خیال
🗓️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات
جنوری
امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے
جولائی
پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
متحدہ عرب امارات اور ترکی کے تعلقات کی بحالی لیکن اب کیوں؟
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور ترکی کے
نومبر
وزیر داخلہ کا وزیراعظم کو جہانگیر ترین سے بات چیت کا مشورہ
🗓️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران
فروری
ٹرمپ کا عجیب و غریب معاملہ
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد، ڈونلڈ
جولائی
بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپراسٹار کاجول نے اس بات کا انکشاف
جولائی
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر