?️
کراچی (سچ خبریں) نور مقدم کیس کے فیصلے ملک کی مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے تاہم پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کے بعد اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے اور اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شکر اللہ انصاف غالب آگیا۔
تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نےکہا کہ الحمداللّہ! اس دنیا میں نور کے لیے انصاف ہوا ہے۔دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شکر اللّہ! انصاف غالب آگیا۔
ملک کی مختلف شخصیات نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے ، عدنان صدیقی نے کہا کہ میرا دل نور کے گھر والوں کے لیے دھڑکتا ہے، امید ہے کہ اس فیصلے سے انہیں سکون ملے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔ عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔


مشہور خبریں۔
معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے
اکتوبر
حلب میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:شامی فوج نے حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں
نومبر
وزیراعظم رمضان پیکیج ،40لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان
?️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025کا اعلان
مارچ
اقوام متحدہ میں صیہونیت مخالف چھ قرارداد ہوئیں منظور
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صیہونی حکومت کے خلاف چھ
نومبر
حملے کے خوف سے صہیونی دماغی مشکلات کا شکار : عبرانی میڈیا
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی چیز آفت
اگست
وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر
اکتوبر
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شبلی فراز کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری
غزہ میں قابضین سے نمٹنے کے لیے مزاحمتی حکمت عملی
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونیوں کی غزہ پر قبضے اور تباہی کی مسلسل دھمکیوں
مارچ