?️
کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار اور ڈراما نگار شعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد آج سہہ پہر کو 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار کے انتقال کی خبر سرکاری نیوز چینل ’پی ٹی وی‘ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی، شعیب ہاشمی معاشیات کے پروفیسر بھی رہ چکے ہیں وہ آرٹسٹ اور ماہر تعلیم سلیمہ ہاشمی کے شوہر تھے۔
پی ٹی وی کے مطابق انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے معاشیات میں ماسٹرز کیا، لندن اسکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی کیا اور لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔
2012 میں شائع ہونے والی شعیب ہاشمی کی ڈان پروفائل کے مطابق انہیں 1990 کی دہائی سے قبل ٹی وی پروڈکشنز اکڑ بکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور بلیلا کے علاوہ دی نیوز اور گلف نیوز کے لیے لکھے گئے کالم کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔
شعیب ہاشمی نے تھیٹر کے لیے بھی لکھا اور چند کتابوں کا ترجمہ بھی کیا۔
سانگ فار دس ڈے: فیض احمد فیض کی 52 نظمیں (A song for this day: 52 poems by his father-in-law Faiz Ahmed Faiz) ان کے قابل ذکر ترجموں میں سے ایک تھا۔
اردو میں ڈراما نگاروں اور ڈراموں کی اشاعت کی کمی کی وجہ سے انہوں نے مقامی تھیٹرز کے لیے انگریزی ڈراموں کے کئی ترجمے کیے۔
شعیب ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں پی ٹی وی کے لیے ابتدائی طنزیہ پروگرام کے لیے اسکرپٹ بھی لکھا، انہوں نے آخری بار 1979 میں ٹی وی سیریل ’بلیلا‘ میں کام کیا تھا جس پر ضیا آمریت نے پابندی لگا دی تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کی خواہش اور چین سے مدد کی اپیل
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائشیا کے لیے روانگی سے
اکتوبر
صیہونی مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں پر ایران کی
جون
اربعین مارچ میں کتنے لوگ شریک ہوں گے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی
اگست
ایک اور شامی سائنسدان کا قتل
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: شام میں ایک اور معروف شامی سائنسدان کو بے دردی
فروری
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل
مئی
امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط پر عبری اور عربی میڈیا کا ردعمل
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: عربی میڈیا کے مثبت رویے کے برخلاف امریکی طلباء کے
جون
بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے سے ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 14 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں نے ایف سی
اگست