?️
سچ خبریں:بھارتی اداکارہ و ماڈل کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے ان کی پیدائش کے ایک ماہ تک ان کا چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دو بہنیں ہیں اور وہ چھوٹی ہیں، ان کی پیدائش پر ان کے والد خوش نہیں ہوئے تھے کیوں کہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی۔رشمہ کے مطابق انہیں والدہ نے خود بتایا تھا کہ والد کو تمہاری پیدائش کے وقت بیٹے کی خواہش تھی، وہ روایتی گجراتی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں والدین پر بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے خاصا دباؤ ہوتا ہے، ہمارے یہاں ماننا ہے کہ بیٹوں سے نسل چلتی ہے، بیٹے والدین کو کماکر کھلاتے ہیں اور بیٹیوں سے بہتر ہوتے ہیں، میری والدہ کی دو بیٹیاں اور بھی ہیں جس کی وجہ سے دادا دادی کا رویہ بھی ہم سے ٹھیک نہیں تھا۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب میں پیدا ہوئی تھی تو میری والدہ نے ایک ہفتے تک میرا چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا اور میرے والد مجھے ایک ماہ تک اسپتال دیکھنے نہیں آئے تھے جس کی وجہ دوسری بار بھی لڑکی کی پیدائش تھی۔
کرشمہ تنا نے کہا کہ جب میری والدہ نے مجھے بتایا تو میرا دل ٹوٹ گیا تھا اس لیے نہیں کہ میرے والد کو مجھ سے محبت نہیں تھی بلکہ اس لیے کہ ان کی دوسری اولاد بھی لڑکی تھی اور پھر والد پر بیٹے کیلئے خاندان کا دباؤ بھی تھا جس کی وجہ سے وہ مجھے دیکھنے بھی نہیں آسکے تھے، میرے والد کو بیٹیاں پسند تھیں لیکن وہ اپنے خاندان کو کیسے بتاتے کہ ان کے ہاں اور لڑکی پیدا ہو گئی ہے۔
ادکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا اور والد کو بتایا کہ میں وہ سب کچھ کروں گی جو آپ ایک بیٹے سے خواہش رکھتے ہو اور میں نے وہ کردکھایا۔


مشہور خبریں۔
سعودی میڈیا کا عراقی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا خبریں، رپورٹس ، کالم اور اشتعال انگیز انٹرویوز نشر
ستمبر
جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر
نومبر
جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان
ستمبر
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
اپریل
کرونا کیسز میں اضافہ
?️ 26 جون 2022(سچ خبریں)پاکستان میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے 400 سے زیادہ
جون
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل
شام میں امریکہ کی موجودگی داعش کے لیے ایک تحفہ ہے: کانگریس
?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:نمائندے میٹ گیٹس، جنہوں نے شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء
مارچ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم
فروری