🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عامر علی اور سنجیدہ شیخ کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔اس حوالے سے سنجیدہ شیخ نے کہا کہ میں صرف چاہتی ہوں کہ میری بیٹی مجھ پر فخر کرے جبکہ عامر علی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کی طلاق کے کاغذات کو آئے تقریباً 9 ماہ ہو چکے ہیں، وہ اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں، وہ دونوں انتہائی پرائیویٹ ہیں اور اس طرح طلاق کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دینا چاہتے۔
جوڑے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کی دو سالہ بیٹی آئرہ اپنی والدہ سنجیدہ شیخ کے ساتھ اُن کے گھر میں رہ رہی ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے جب جوڑے سے رابطہ کیا تو عامر علی اور سنجیدہ شیخ دونوں نے طلاق کی خبر کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی اور اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
سنجیدہ شیخ نے کہا کہ میں صرف چاہتی ہوں کہ میری بیٹی مجھ پر فخر کرے جبکہ عامر علی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ سال 2012ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔تاہم گزشتہ سال سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے لیکن دونوں نے کبھی بھی اپنی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی تھی۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
یمن جنگ سے سعودیوں کو کچھ نہیں ملنے والا
🗓️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں شبوا تا مارب
مارچ
کیا لندن بھی یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے ؟
🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کے روز یوکرین کو
اکتوبر
بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر رات کے اوقات میں مسافر بسوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد
🗓️ 30 مارچ 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
مارچ
یمن کے تعز پر سعودی اور عرب امارات کے درمیان جھڑپیں
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ایک سینئر فوجی اہلکار نے الاصلاح پارٹی کے طائز فوجی
فروری
شہر قائد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ
🗓️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)ڈینگی نے شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
ستمبر
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
🗓️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز
اپریل
پی ٹی آئی کی انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لیےجانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل
🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا
فروری