مرکزی کردار کے لیے 16 ڈراموں کی پیش کش مسترد کی، علی رضا کا دعویٰ

?️

کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مرکزی کردار کے لیے 16 مِختلف ڈراموں میں کام کی پیش کش کی اور اب وہ صرف مرکزی کردار ہی ادا کریں گے۔

علی رضا نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ چند ماہ قبل اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’نور جہاں‘ کے بعد انہیں 16 مختلف ڈراموں میں سیکنڈ لیڈ اور معاون کرداروں کی پیش کش ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اب بھی تمام ڈراموں کے اسکرپٹس پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے تمام ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ انہیں اب معاون کردار نہیں کرنے۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ جب تک معاون اداکار ڈراما سازوں کو یہ نہیں کہیں گے کہ اب انہیں معاون کردار نہیں کرنے، تب تک انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش نہیں ہوگی۔

ان کے مطابق مسلسل معاون کرداروں کی پیش کش کو مسترد کیے جانے کے بعد ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما 2020 میں آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کیوں کہ انہوں نے طے کرلیا تھا کہ وہ صرف اچھے ڈراموں اور بڑے کرداروں کے لیے کام کریں گے۔

ان کے مطابق تین سال بعد انہوں نے ’میسنی‘ ڈرامے میں کام کیا، جس میں ان کا کردار اہم تھا، بعد میں انہوں نے صبا قمر اور سرمد کھوسٹ جیسے اداکاروں کے ساتھ ’گناہ‘ نامی ڈرامے میں معاون کردار بھی ادا کیا۔

علی رضا نے کہا کہ چند ماہ قبل اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’نور جہاں‘ میں انہیں مرکزی کردار دیا گیا اور انہوں نے کبریٰ خان کے شوہر کا رول ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے معاون کرداروں کی پیش کش کو مسترد کیا۔

انہوں نے کسی بھی ڈرامے کا نام بتائے بغیر دعویٰ کیا کہ انہوں نے 16 ڈراموں میں کام کی پیش کش کو مسترد کیا، کیوں کہ انہیں اب معاون کردار نہیں کرنے۔

اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ پرائم ٹائم پر چلنے والے ڈراموں میں ہی کام کریں گے جب کہ ایسے ویسے اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ بھی کام نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ان اداکاروں کے ساتھ کام کریں گے، جن کی اداکاری اچھی ہو۔

خیال رہے کہ اس وقت علی رضا کے ڈرامے ’دنیا پور اور اقتدار‘ کو پسند کیا جا رہا ہے، جن میں ان کے کرداروں کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

طاقتور کو قانون کے نیچے لانا  جہاد ہے: وزیراعظم

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  طاقتور

حلقہ بندیاں مسترد، پیپلز پارٹی کے سوا سندھ کی اہم جماعتوں کا الیکشن کمشنر کی برطرفی کا مطالبہ

?️ 5 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جی ڈی اے  کے

یورپ سے امریکی افواج کے انخلا کا سنجیدہ منصوبہ

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: نیٹو فوجی اتحاد میں امریکی سفیر نے اس سال کے

صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی لہر

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں

صیہونی حکومت کو در پیش 5 خطرے

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی جاسوسی اداروں کی رپورٹس میں 5 بڑے خطروں کا

غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل

نصراللہ ہمارے ساتھ کھیلنے کی طاقت رکھتے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے چینل 13 کے عرب امور کے تجزیہ

بجلی اپنی معمول پر آگئی

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے