🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ بطور انسان مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، ایسے میں وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں؟
ثمن انصاری حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت مرد کی ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال تک چلی اور طلاق ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے پہلے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی۔
اداکارہ کے مطابق کیوں کہ ماں تھیں اور انہیں اپنا کیریئر بھی بنانا تھا، اس لیے انہوں نے طلاق کے بعد فوری طور پر دوسری شادی نہیں کی لیکن بعد میں انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ طلاق کے فوری بعد ان کے پہلے شوہر کی جانب سے شادی کرنے پر اب اگر وہ سوچیں کہ ان کا پہلے ہی کسی خاتون سے افیئر تھا تو یہ غلط ہوگا، یہ ان کا کام نہیں، وہ جانیں اور ان کا کام جانیں۔
مرد کی دوسری شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر پہلی شادی کے وقت ہی مرد یہ عندیہ دے دے کہ وہ دوسری شادی بھی کر سکتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ بہت ساری خواتین مرد کی ایک سے زائد شادیوں کو تسلیم کرتی ہیں، اس لیے مرد کو پہلی ہی شادی کے وقت نکاح نامے میں یہ بات کہنی چاہیے کہ وہ دوسری شادی بھی کر سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی دوسری شادی کا معاملہ مرد کا ذاتی مسئلہ اور پھر ان کی پہلی بیوی کا مسئلہ ہے، ان دونوں کو ہی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملے کو حل کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ لیکن مرد کو دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینی چاہیے اور جہاں تک انہیں معلوم ہے کہ مذہب بھی اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ مرد دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لے۔
ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ لیکن بطور انسان مرد ایک بیوی نہیں سنبھالتا، وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد دوسری شادی بھی کرتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ تمام خواتین کو یکساں حقوق اور خوشیاں فراہم کرے۔
مشہور خبریں۔
سیاسی جماعتوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی
🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ
جون
امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اس ملک کے دو سفارت کاروں
اکتوبر
عراق میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک
🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن
مئی
انٹیلیجنس ادارے کچھ کرتے ہیں تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم، کابینہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ
🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے عدلیہ
اپریل
اردوغان پیوٹن سے دوبارہ کب ملاقات کریں گے؟
🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: جبکہ ترکی نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں
جولائی
مأرب میں شکست کے بعد صنعا میں سعودی اتحاد کا پاگل پن
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں اپنے تمام سیاسی اور عسکری کارڈ کھو
دسمبر
ہم سلامتی کونسل کو اسرائیل کے سامنے خاموش نہیں رہنے دیں گے: روس
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ملک بھر مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے:فواد چوہدری
🗓️ 25 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کورنا وائرس کی صورتحال پر
اپریل