?️
کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری میں شہرت حاصل کرنے کے بعد مستقبل میں سیاست میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں ’ہم نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے آنے والی رومانٹک فلم ’نیلو فر‘ سمیت اپنے شوبز کیریئر پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کا بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریبا تمام باتیں کر چکی ہیں اور جو باتیں انہوں نے نہیں کیں، وہ ان کی ذاتی باتیں ہیں، وہ کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی مختصر جنگ کے وقت اپنے ملک کے لیے بولنا نہ صرف ان کا فرض تھا بلکہ ان کا جذبہ بھی یہی تھا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ممکن ہے کہ ان کی حب الوطنی کی باتیں بھارتی مداحوں کو بری لگی ہوں گی لیکن اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتیوں کے لیے اپنا ملک اہم ہے، اسی طرح ان کے لیے بھی اپنا ملک سب سے بڑھ کر ہے، اسی وجہ سے انہوں نے جنگ کے دنوں میں کھل کر اپنے ملک کی حمایت کی اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار عام طور پر عاجزانہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور وہ بھی عاجز تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح شاہ رخ خان عاجزانہ طبیعت کے مالک ہیں، اسی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، وہ اتنے ہی عاجز ہیں۔
سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، ان سے سیاست نہیں ہوگی۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کے لیے نہیں بنیں، نہ ان کے خیالات ایسے ہیں، نہ وہ دوسروں کی طرح ہیں، ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
اداکارہ کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ وہ سیاست کے لیے ہیں یا سیاست ان کے لیے ہے، وہ اپنی دنیا میں خوش ہیں۔


مشہور خبریں۔
صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں
اکتوبر
سوڈان کی حالیہ خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو رہا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونسیف) کی تازہ ترین
جولائی
پاکستان کی اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر
جون
عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ
?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان
نومبر
ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی
جون
بلوچستان: سوئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
?️ 13 جولائی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے سوئی میں فوجی آپریشنز کے دوران
جولائی
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
سال نو پر ہلڑ بازی سے متعلق پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا
?️ 29 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار رہیں
دسمبر