ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ جنرل نگار کے روپ میں دیکھ کر مداحوں کا ردعمل

ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ جنرل نگار کے روپ میں دیکھ کر مداحوں کا ردعمل

?️

کراچی ( سچ خبریں) سچی کہانی پر مبنی آنے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ میں ماہرہ خان کو پاکستان آرمی کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے روپ میں دیکھ کرمداحوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور  زیادہ تر مداح ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔کیونکہ وہ ان کے روپ میں فٹ دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔

ایک ہے نگار‘ کو پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےتعاون سے بنایا گیا ہے اور جلد ہی اسے اے آر وائے پر ریلیز کردیا جائے گا۔ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر تو یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اس کا دوسرا ٹیزر جاری کیے جانے کے بعد زیادہ تر لوگ ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے روپ میں دیکھ کر ناخوش دکھائی دیے۔

جاری کیے گئے دوسرے ٹیزر میں جہاں ماہرہ خان کو جنرل نگار کے روپ روپ میں دکھایا گیا ہے۔وہیں ٹیزر میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے بلال اشرف کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

ٹیزر میں پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی شادی اور فوج میں شمولیت سمیت ان کی جدوجہد کو بھی دکھایا گیا ہے۔تاہم ٹیزر جاری ہوتے ہوئے ہی زیادہ تر لوگوں نے رائے دی کہ ماہرہ خان لیفٹیننٹ جنرل کے روپ میں فٹ نہیں دکھائی دے رہیں، ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔

زیادہ تر لوگوں نے ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر چوں کہ ’ایک ہے نگار‘ بائیوگرافی فلم ہے، اس لیے کوشش کرکے ایسی اداکارہ کو کاسٹ کیا جاتا جن کے خدوخال لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر سے ملتے جلتے ہوں۔

بعض افراد نے تجویز بھی دے ڈالی کہ ماہرہ خان کی جگہ اریبہ حبیب کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا، کیوں کہ وہ جنرل نگار سے کافی ملتی جلتی ہیں۔اسی طرح بعض مداحوں نے صنم بلوچ کا نام بھی تجویز کیا اور کہا کہ ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی ہے، اس لیے وہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار اچھے طریقے سے ادا کر سکتی تھیں۔

ساتھ ہی کچھ افراد نے ماہرہ خان کی جانب سے پاک فوج کی پہلی خاتون جنرل کے کردار کو انتہائی سنجیدگی اور غصے سے ادا کرنے کی بھی شکایت کی اور کہا کہ ماہرہ خان کو مسکراتے ہوئے کردار کرنا چاہیے تھا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’ایک ہے نگار‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے رواں ماہ ہی جاری کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سعودی ولی عہد نے فرانسیسی صدر کی دعوت معذرت کے ساتھ مسترد کر دی

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن

غزہ کے لیے عالمی حمایت میں توسیع دیکھ کر صیہونیوں کی حالت غیر

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف مظاہروں کے پھیلنے کے ساتھ

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر شرمندگی محسوس ہوئی:اعلی صیہونی فوج افسر 

?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق شعبہ آپریشنز کے سربراہ نے 7

روس کا یوکرین کے لاجسٹک مراکز پر ڈرون حملہ

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ

حزب اللہ کا پوری اسلامی قوم کے مفاد میں مرکزی کردار

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: سید عبدالمالک الحوثی نے آج ایک تقریر میں کہا کہ

لاپتا بلوچ طلبہ کیس: ایجنسیز کے کام کرنے کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا، عدالت

?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا بلوچ طلبہ کیس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمدات میں اضافے کی منظوری دے دی

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

طالبان کا لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا منصوبہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے