?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے مطابق ان کی اور ماہرہ خان کی شکلیں بہت ملتی ہیں، دونوں جب بھی ایک دوسرے سے ملتی ہیں تو یہی کہتی ہیں کہ ہم بچھڑی ہوئی بہنیں لگتی ہیں۔
سنیتا مارشل نے حال ہی میں ’نیوز 365‘ پر اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچپن میں ہی ماڈلنگ کیریئر شروع کردیا تھا، 18 سال قبل ہی انہوں نے بالوں کا شیمپو کا اشتہار کیا تھا۔
ان کے مطابق پہلے ہی اشتہار کے بعد انہیں متعدد اشتہارات کی آفر ملی اور انہوں نے سندھ کے متعدد علاقوں میں جاکر اشتہارات شوٹ کروائے۔
سنیتا مارشل نے بتایا کہ انہوں نے 20 سال تک ماڈلنگ کی لیکن اب انہوں نے ماڈلنگ کو خیرباد کہ دیا تاکہ نئے لوگوں کو بھی موقع ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان سمیت مزید دو ماڈلز نے پاکستان میں 20 سال تک ماڈلنگ کی اور ماڈلنگ میں 20 سال کا وقت بہت زیادہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے سال 2000 میں ماڈلنگ شروع کی اور 2020 میں انہوں نے آخری بار کورونا کے دور میں بطور ماڈل ریمپ پر واک کی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
سنیتا مارشل کے مطابق کورونا کے دور میں انہوں نے لاہور میں فیشن شو میں شرکت کی، جس دوران انہیں کورونا لاحق ہوا اور ان کی طبیعت بہت زیادہ ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی خوبصورتی قدرتی ہے، انہیں والدین سے خوبصورتی ورثے میں ملی، وہ میک اپ پروسیجرز نہیں کرواتی۔
ان کے مطابق وہ صحت مند لیکن کم غذا کھانے پر یقین رکھتی ہیں جب کہ وہ ورزش بھی کرتی ہیں۔
میزبان اشنا شاہ نے ان سے پوچھا کہ وہ آج ماہرہ خان کی ہم شکل کیوں لگ رہی ہیں؟ اس پر سنیتا مارشل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ماہرہ خان کی شکلیں بہت ملتی ہیں۔
ان کے مطابق خصوصی طور پر تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے اور ماہرہ خان کے چہرے ایک جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں۔
سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ وہ اور ماہرہ خان جب بھی ایک دوسرے سے ملتی ہیں تو ایک دوسرے سے یہی کہتی ہیں کہ وہ بچھڑی ہوئی بہنیں ہیں۔
اداکارہ کے مطابق ان کے اور ماہرہ خان کے ہونٹ بڑے ہیں جب کہ چہرے میں بھی کافی مماثلت ہے۔
مشہور خبریں۔
چینی فوج کی جنگی تیاریاں
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی
جولائی
شمال اور جنوب میں جنگ کے خوف سے صیہونی کیا کرتے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ
جنوری
امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے
دسمبر
6 بڑے یورپی ممالک کی یوکرین کی فوجی امداد میں کٹوتی
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نئے اعداد و شمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
صیہونی فیلگ مارچ کی مذمت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:صہیونیوں کے اشتعال انگیز "فلیگ مارچ” کی مذمت کرتے ہوئے سوشل
جون
کینیڈا میں نمازیوں پر حملے کی کوشش
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر
مارچ
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
ایران کے قم شہر میں کاراباخ کے موضوع کا بین الاقوامی کانفرانس کا انعقاد
?️ 1 مارچ 2021ایران کے شہر قم میں نگورنو کاراباخ کے موضوع پر بین الاقوامی
مارچ