?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کیوں کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے اور نظر آتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی وہ انہیں یہ کہتے ہیں کہ وہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ کام یا رومانوی سین نہ کریں۔
اداکارہ حرا اور مانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔حرا اور مانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں نے متعدد ڈرامے اور شوز ایک ساتھ کیے ہیں۔
حال ہی میں دونوں میاں و بیوی آج ٹی وی کے پروگرام ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے شادی، ذاتی زندگی، شوبز اور کیریئر میں اتار چڑھاؤ پر کھل کر بات کی۔طویل پروگرام میں مانی نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے کو ترجیح دی۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات ریڈیو جوکی (ار جے) تھے، تب انہیں زیادہ انگریزی نہیں آتی تھی اور وہ کوشش کرتے تھے کہ جس موضوع کی حمایت میں دوسرے لوگ پروگرام کریں، وہ اسی موضوع کی مخالفت میں پروگرام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرے۔
پروگرام میں اداکارہ نے حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کیوں کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے اور نظر آتے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر دوسرے مرد حضرات کی طرح خود سے محبت نہیں رکھتے لیکن بعض مرد اور اداکار تو لڑکیوں سے زیادہ ٹی وی اسکرین پر خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حرا کا کہنا تھا کہ خود کو پسند کرنا یا سنوارنا لڑکیوں کا کام ہوتا ہے اور انہیں مانی کی یہی بات اچھی لگتی ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر فدا نہیں ہوتے۔پروگرام میں دونوں اداکاروں نے بتایا کہ انہیں گھر چلانے اور پیسے کمانے کے لیے دگنی محنت کرنی پڑی اور ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ دونوں کے پاس محض 10 ہزار روپے بچے تھے اور وہ پریشان ہوگئے کہ اب کیا ہوگا؟
مشہور خبریں۔
جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر
مئی
جنگ کے بعد غزہ کے ساتھ کیا کریں گے؟ امریکہ کا اعلان
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور اس کے
اکتوبر
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات
جنوری
لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اگست
غزہ اور لبنان کی صورتحال کے بارے میں آئندہ امریکی حکومت کا رویہ کیا ہوگا؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو ایک سال
نومبر
صہیونی حزب اللہ کے نشانے پر
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ مزاحمتی تحریک
مارچ
سندھ کے اعتراض کے باوجود چولستان کینال کا منصوبہ ایکنک کو ارسال
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے کم ازکم 3
اکتوبر
طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے:اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے
ستمبر