’مائی ری‘ کی آخری قسط میں کم عمر جوڑے کی طلاق دکھانے پر شائقین برہم

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) کم عمری کی شادی اور کم عمری میں بچوں کی پیدائش کے موضوع پر بنے ڈرامے ’مائی ری‘ کی آخری قسط میں کم عمر جوڑے کے درمیان طلاق کو دکھانے پر شائقین اظہار برہمی کرتے دکھائی دیے۔

’مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی اور ماں جب کہ ان کے شوہر کا کردار ثمر جعفری نے ادا کیا تھا اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 اور 20 سال تک ہے۔

ڈرامے کے ذریعے سماج میں کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی گئی اور دکھایا گیا کہ 18 سال سے پہلے بچوں کی شادیاں کس طرح ان کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہیں۔

ڈرامے میں کم عمر جوڑے کی شادی دکھانے کے علاوہ ان کے ہاں کم عمری میں بچے کی پیدائش بھی دکھائی گئی جب کہ آخری قسط میں دونوں کے درمیان طلاق کو بھی دکھایا گیا۔

دونوں نے کامیاب شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اس وقت طلاق کا فیصلہ کیا جب دونوں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے، لڑکا بیرون ملک جب کہ لڑکی اپنے ہی ملک میں پڑھنا چاہتی تھیں۔

ڈرامے کے اختتام پر دکھایا گیا کہ طلاق ہونے کے بعد دونوں سکون سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اسی عمل پر شائقین نے اظہار برہمی کیا۔

ٹی وی میزبان کرن ناز نے بھی ڈرامے کی آخری قسط میں طلاق دکھانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خوبصورت ڈرامے مائی ری کا بدترین اختتام کیا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ ڈرامے میں طلاق کو خوبصورت دکھا کر میسیج دیا گیا کہ ایک شادی شدہ لڑکی صرف اسی صورت میں پڑھ سکتی ہے، کامیاب ہوسکتی ہے جب وہ اپنی شادی ختم کرے گی۔

کرن ناز نے لکھا کہ دکھایا گیا کہ جوڑے کے درمیان یہ صرف اس لیے ہوا کیوں کہ بڑوں نے اپنی مرضی سے چھوٹی عمر میں شادی کردی۔

ٹی وی میزبان نے ڈرامے کے لکھاری اور پروڈیوسرز کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ طلاق کا تناسب جانتے ہیں جو بڑھ چکا ہے، اگر کوئی حساس موضوع چھیڑ ہی دیتے ہیں تو اس کا اس طرح خراب اختتام طلاق کو تناسب کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

ٹی وی اینکر کی طرح دیگر افراد نے بھی ڈرامے کے اختتام پر اظہار برہمی کیا اور لکھا کہ جوڑے کے درمیان طلاق کو نہیں دکھایا جانا چاہئیے تھا اور طلاق لیے بغیر بھی تعلیم حاصل کی جا سکتی تھی۔

مشہور خبریں۔

’جان بوجھ کر سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہیں کی، توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب

🗓️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

دوسرا خاشقجی سعودی جیل میں

🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل لبنانی میڈیا میں سرخیوں میں

5 میں سے 1 امریکی اسلحے کے تشدد میں اپنا خاندان کھو چکا ہے

🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستہائے متحدہ

 2024 کے امریکی انتخابات: ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو کیسے شکست دی؟

🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات تاریخ کے سب سے

کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

🗓️ 5 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک

🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:      ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز

17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار

🗓️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات

امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا

🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے