مائیں توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈرامے کرتی ہیں، اسما عباس

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے ماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے بھی ڈرامے کرتی ہیں۔

اسما عباس نے ایک نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کی تشہیر کرتے ہوئے گھریلو مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں ماؤں کو گھروں میں ڈرامے کرتے ہوئے دیکھتی ہوں تو میں پریشان ہوکر خود سے سوال کرتی ہوں کہ کیا حقیقی زندگی میں بھی یہ سب ہوتا ہے۔

ڈرامہ آرٹسٹ نے کہا کہ ان ماؤں کو دیکھنے کے بعد میں اپنی بہوؤں سے تفریحاً کہتی ہوں کہ آپ کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ میں ہر وقت گھر پر موجود نہیں ہوتی، مجھے گھر میں نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی پسند ہے لیکن میں اپنی بہوؤں پر سختی نہیں کرتی۔

اداکارہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کی نوید دیتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال کے آخر میں اپنے بیٹے احمد عباس کے فرض سے بھی سبکدوش ہونے جا رہی ہیں۔

اسما عباس نے شو میں مزاحیہ اندازمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ میں نے بڑی بہو سے سیکھا ہے اسے چھوٹی بہو پر آزماؤں گی۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اکثر اپنی چھوٹی بہو کو نصیحت کرتی ہوں کہ جب میں نہیں رہوں گی تو سسرال آنے کے بعد آپ کو ہی یہ سب دیکھنا ہے۔

انہوں نے ماؤں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو مائیں اپنے بچوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے بہوؤں کو نیچا دکھاتی ہیں اور ڈرامے کرتی ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو پریشان نہ کریں، کیونکہ بچے ماؤں کے آنسو دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟

🗓️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے

امریکہ دنیا کی غیر متنازعہ طاقت نہیں رہا

🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی حال ہی میں افشا ہونے والی دستاویزات

نیتن یاہو کی تل ابیب اور حیفا میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں

🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آباد

عمران خان اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے، علیمہ خان

🗓️ 30 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین

ہم ’یہودی‘ نہیں مسلمان ہیں، ’سر راہ‘ ایجنڈا کے تحت نہیں بنا، منیب بٹ

🗓️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’سر راہ‘

کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگ لیے

🗓️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی مشیر

وزیراعلی پنجاب کے رن آف الیکشن سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

🗓️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا

صیہونیت کی عالمی مذمت

🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج بروز اتوار غزہ کے باشندوں پر صیہونی حکومت کے حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے