?️
سچ خبریں:فیروز خان کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں اس پر فیزوز خان نے کہا کہ آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا۔
فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی، علیزا نے الزام عائد کیا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، بعدازاں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کیس فائل کیےگئے جن کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے۔
یہ بھی:مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ
تاہم آج تک فیروز خان نے دوبارہ گھر بسانے کے بارے میں بات نہیں کی، البتہ اب ان کی ایک پوسٹ پر مداح نے ان کو دوسری شادی کا مشورہ دے ڈالا۔
مداح نے کہا ‘کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں’۔
صارف کے اس تبصرے اور مشورے پر فیروز بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔
مزید:اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟
اداکار نے کہا ‘آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ’۔
ایک اور مداح نے فیروز سے سوال کیا کہ ’بھائی انڈسٹری چھوڑ دی ہے؟‘ جواب میں انہوں نے کہا ’انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو‘۔
واضح رہے کہ 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، بعدازاں انہیں کئی پروجیکٹس میں کام کرتے دیکھا گیا۔


مشہور خبریں۔
قسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی قیدی کا نیا ویڈیو پیغام جاری کیا
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں
ستمبر
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج لگانے کی منظوری
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کی
مارچ
ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے
فروری
آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال
?️ 9 ستمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی
ستمبر
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
اپریل
اسرائیلی فوج کے لیے نئے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو
جنوری
40 ملین ڈالر سے زیادہ یمنی تیل سعودی اتحاد نے لوٹا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اماراتی
جون
غزہ کی پٹی کے مکینوں کے تباہ کن حالات
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر کے مطابق اس پٹی کے وسط میں واقع
جولائی