?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر سے شادی کرلی۔ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں۔ فرحان اور شیبانی نے الگ الگ قسمیں لکھیں جو انہوں نے آج تمام مہمانوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کالے کورٹ پینٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہن شیبانی نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا۔فرحان اختر کو دھوپ سے بچنے کے لیے چشمے لگائے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے نہ نکاح کیا اور نہ ہی مراٹھی طرز کی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی، کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تقریب کا انعقاد جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کے کھنڈالہ میں واقع فارم ہاؤس میں کیا گیا ہے۔شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رہتیک روشن، راکیش روشن ، امرتا اروڑا، ریا چکرورتی، انوشا ڈانڈیکر فارم ہاؤس پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نکاح کریں گے نہ مراٹھی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی جائے گی۔کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
2 کروڑ سیلاب زدگان انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں، شیری رحمٰن
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے
دسمبر
3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج
جون
اسرائیل میں کبھی امن ممکن نہیں :صیہونی سیاستدان
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی سیاستدان آویگدور لیبرمن نے یمن سے داغے گئے میزائلوں
مئی
امریکہ کو بحیرہ احمر کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ
جنوری
چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو شکست دینے کی
اپریل
ایرانی صدراتی امیدوار
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کے نامزدگی کے کاغذات
مئی
صیہونی وزارت جنگ مظاہرین کے چنگل میں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے قیدیوں کے اہل خانہ
دسمبر
نیتن یاہو اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان زبانی جنگ
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی چینل نے صیہونی وزیر اعظم اور جرمن وزیر
اپریل