?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب بیان پر اداکارہ زرنش خان کو معافی نہ دینے کا اعلان کردیا۔
علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں زرنش خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔
زرنش خان نے علیزے شاہ سے فروری 2022 میں دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے جذبات میں آکر ان کے حوالے سے نامناسب بات کہی۔
زرنش خان نے علیزے شاہ کو بھیجے گئے معافی کے میسیج میں اپنے بیان کو احمقانہ بھی قرار دیا اور لکھا کہ انہیں اپنے الفاظ پر پچھتاوا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی والدہ سے بھی معافی مانگنے کو تیار ہیں اور یہ کہ وہ عوامی سطح پر بھی معافی مانگیں گی۔
زرنش خان نے لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی عزت کرتی ہیں اور انہیں اپنے بیان پر پچھتاوا ہے، اس لیے وہ ان سے معافی کی طلبگار ہیں۔
زرنش خان کی جانب سےمعافی مانگے جانے پر علیزے شاہ نے انہیں معافی نہ دینے کا اعلان کیا اور انہوں نے انہیں جواب بھیجا کہ اداکارہ کے بیان نے ان کا جو نقصان کیا تھا وہ کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔
علیزے شاہ نے واضح لکھا کہ وہ انہیں معاف نہیں کریں گی، ساتھ ہی لکھا کہ ان کی والدہ زرنش خان کی عزت کرتی تھیں، انہیں نوالے تک ڈالتی تھیں، انہوں نے ان سے کبھی بدتمیزی نہیں کی۔
علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ ز رنش خان کو ان کے خلاف غلط باتیں کرنے کے پیسے نہیں ملتے لیکن اس باوجود وہ ان کے خلاف غلط باتیں کرتی رہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ز رنش خان نے کب علیزے شاہ کو معافی کے لیے میسیج کیا تھا، تاہم علیزے شاہ نے حال ہی میں ان کے میسیج کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا تھا۔
دونوں اداکاراؤں کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز میں معافی اور غلطی سے متعلق ایک دوسرے کو مینشن کیے بغیر دیگر پوسٹس بھی کی گئیں۔
خیال رہے کہ زرنش خان نے فروری 2022 میں وجاہت رؤف کے شو ’وائس اوور مین‘ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کسی کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہو تو مقابلہ علیزے ہی جیتیں گی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے
ستمبر
فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا
مئی
امریکی خارجہ پالیسی پر ملکی بحرانوں کا بھاری سایہ
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے بعد یوکرین کے ساتھ امریکہ کے وعدوں کے
نومبر
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری
لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
?️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال
مئی
فلسطینی مزاحمت کو میدان جنگ میں کیوں فاتح قرار دیا گیا؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی
جنوری
جنگ بندی کی نئی صیہونی تجویز پر حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا
اپریل
الاقصیٰ طوفان پر اسماعیل ہنیہ کا تازہ ترین موقف
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا
جون