?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیروز خان سے طلاق کے بعد گزشتہ ماہ دسمبر میں ماڈلنگ شروع کرنے والی سیدہ علیزہ سلطان نے فوری طور پر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی خبروں کی تردید کردی۔
علیزہ سلطان نے 2018 میں اداکار فیروز خان سے شادی کی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے اور ستمبر 2022 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
علیزہ فاطمہ سلطان کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے، تاہم اداکار سے شادی اور طلاق کے بعد وہ شوبز انڈسٹری کا بلواسطہ یا بلاواسطہ حصہ بن چکی ہیں اور گزشتہ ماہ دسمبر میں انہوں نے کلاتھنگ برانڈ کی تشہیری مہم میں حصہ لے کر ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی۔
ان کی جانب سے ماڈلنگ شروع کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے میک اپ مصنوعات کی تشہیر بھی کی تھی، جس کے بعد اب چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ جلد اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔
تاہم انہوں نے فوری طور پر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ حال ہی میں علیزہ سلطان بچوں کو لے کر کراچی کی مقامی عدالت پہنچیں تھیں، جہاں انہوں نے بچوں کی ملاقات ان کے والد اداکار فیروز خان سے کروائی۔
عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں نے علیزہ سلطان سے اداکاری سے متعلق بھی سوالات کیے اور پوچھا کہ وہ کب اداکاری کرتی دکھائی دیں گی؟
صحافیوں کے سوالوں پر انہوں نے کوئی جواب دیے بغیر نفی میں سر ہلایا اور ان خبروں کو مسترد کیا کہ وہ جلد اداکاری کرنے والی ہیں۔
ان سے پوچھا گیا کہ ان سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ جلد ڈراموں میں دکھائی دیں گی، کیا یہ باتیں درست ہیں؟
جس پر علیزہ فاطمہ نے نفی میں سر ہلا کر کسی طرح کی اداکاری کی خبروں کو مسترد کیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے سابق شوہر فیروز خان نے انہیں بھی بدنام کرنے کا نوٹس بھیجا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس میں علیزہ سلطان کی ذاتی معلومات بھی تھیں تو اس پر وہ کوئی کارروائی کریں گی؟
مذکورہ سوال کے جواب میں بھی علیزہ سلطان نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکراتی ہوئی چلی گئیں۔
عدالت میں بچوں کو ان کے والد سے ملاقات کروانے کے دوران فیروز خان اور علیزہ سلطان کو نہ صرف ایک ہی کمرے میں دیکھا گیا بلکہ انہیں ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے ہوئے بھی دیکھا گیا، تاہم اس باوجود دونوں نے آپس میں کوئی بات نہیں کی۔
دونوں کے درمیان اس وقت کراچی کی فیملی کورٹ میں بچوں کی حوالگی اور ان کے اخراجات سے متعلق کیسز زیر سماعت ہیں۔


مشہور خبریں۔
شروع سے ہی غزہ میں اسرائیل کی شکست کی پیشین گوئی
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اگرچہ حنان عامیور نے اپنی تحریر میں ان ذرائع ابلاغ کے
جنوری
صہیونی وزیر نے فلسطینیوں کو کچلنے کے لیئے خطرناک منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا
?️ 30 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی نے فلسطینیوں کی
مئی
صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ
جنوری
ایرانی صدر کے دورہ لاطینی امریکہ کے اغراض و مقصد
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےلاطینی امریکہ کے دورے کے لیے
جون
غزہ پر اسرائیلی جبر ناکام ہو کر رہے گا: اردوغان
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کے روز زور
ستمبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
مارچ
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات محاذ آرائی کی طرف نہیں جانے چاہئیں، احسن اقبال
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ
مارچ
حکومت بھیجنے کی تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: ( سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اگست