🗓️
ممبئی (سچ خبریں)بھارتی ورسٹائل اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے فلم فیئر ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی کہ میں ابھی لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، عرفان خان کا گزشتہ سال کولون انفیکشن کے باعث انتقال ہو گیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کو 66ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں دو اعزازات سے نوازا گیا جو کہ ان کے بیٹے بابیل خان نے وصول کیے جبکہ اس تقریب میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے شرکت نہیں کی۔گزشتہ روز مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، بابیل کی اس ویڈیو سے اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر کی فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرفان خان کے بیٹے بابیل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہو رہے ہیں اور اس دوران اُن کی والدہ تیار ہونے میں اُن کی مدد کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’کاش وہ بھی اس تقریب میں جاسکتی، جس پر بابیل والدہ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ چلیں نہ، کیوں نہیں جارہی؟ جس پر ستاپا سکدر بیٹے کو گلے سے لگاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ نہیں میں لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتی ابھی۔‘
اداکار عرفان خان کو فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا جبکہ عرفان خان کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صہیونیوں کا خواب پورا نہیں ہوگا: حماس
🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے شمالی مغربی کنارے پر قابض فوج
فروری
واٹس ایپ کا صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
🗓️ 5 اگست 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی
اگست
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی
شہبازشریف کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم
🗓️ 3 جولائی 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی
جولائی
کیا ہر ملک امریکہ سے پوچھ کر جنگ کرتا ہے؟ ٹرمپ کا دعوی
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار
ستمبر
شام میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی گروہ میدان میں
🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:تحریر الشام کے شام پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد،
اپریل
کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود
🗓️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے
فروری