?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ تھی ان کا اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہواجس پر وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے نالاں نظر آئے، عدنان صدیقی کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 98 ہزار سے زائد ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں ٹوئٹر پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔اداکار عدنان صدیقی نے اس معاملے پر ایک ٹوئٹ میں ٹوئٹر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او)، جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ 22 کروڑ پاکستانی میرے بڑے وقت کے چھوٹے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیجیے کہ جس نے براعظموں میں کام کیا ہو’۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ کیا میں اب تک ٹوئٹر ہینڈل ویریفائڈ کیے جانے کا اہل نہیں ہوں؟اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے adnanwho# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ عدنان صدیقی کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 98 ہزار سے زائد ہے لیکن وہ اب تک اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک سے محروم ہیں۔عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہولی وڈ اور بولی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں کام کیا۔بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بولی وڈ فلم ’مام’ میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔عدنان صدیقی ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ پاکستان اور ترکی کے پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ڈراما سیریز پر کام کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کو کس چیز کی بیماری ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:پبلک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے
اکتوبر
پنجاب: سیلاب سے 1692 موضع جات زیر آب، لاکھوں افراد متاثر، اموات 25 ہوگئیں
?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے
اگست
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج
دسمبر
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر اس
فروری
صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی
ستمبر
یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اور سوڈانی کرائے کے200 فوجی ہلاک
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے سرحدی علاقے میں اس ملک کی فوج اور عوامی
فروری
وزیراعظم کی زیرصدارت (ن) لیگی وفد نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین
نومبر