عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار کے خیالات سے متفق ہیں

عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی  بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خیالات سے متفق ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ  اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں خوبصورتی  سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنےمیں ہے۔

عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر خیالات سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ وہ امیتابھ بچن صاحب کے خیالات سے متفق ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ’اختلافات کے دوران آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ’خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنےمیں ہے‘۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے اسٹارز کے درمیان اچھے لمحات کو اپنے نوٹ میں دنیا کے سامنے اُجاگرکیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باوجود کبھی ان ممالک کے اسٹارز کا گرم جوشی کیساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے بعد گلے ملنا وائرل ہوا۔انہوں نے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کی خوشی ان اسٹارز نے مل کر منائی۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کسی طرح کے دہشت گرد حملوں کو ہماری کہانیوں کے باہمی رابطے اور یکجہتی کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

عراقی وزیراعظم کا ایران-امریکہ مذاکرات پر نیا موقف

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایران اور امریکہ

غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے

بھوک اور پیاس کے ڈراؤنے خواب کے درمیان شہریوں کا مسلسل قتل

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کے

’جان بوجھ کر سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہیں کی، توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے، جسٹس منصور

?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس

عبرانی میڈیا: اسرائیل کی ہزاروں زخمی اور ذہنی طور پر تباہ شدہ فوجیوں کے ساتھ جنگ ​​ابھی شروع ہوئی ہے

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے جنگ کے بعد

لیلیٰ واسطی کئی سال بعد بھی بون میرو کا عطیہ کرنے والے ڈونر کی مشکور

?️ 27 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بلڈ کینسر کے وقت بون

الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی

?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے