?️
کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، حال ہی میں پنجگور اور نوشکی حملوں میں ایک صارف نے ڈڑامے میں کردار ادا کرنے والے عثمان مختار کی موت کا دعویٰ ہی کر ڈالا، یہ دعویٰ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف نے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں عثمان مختار میجر دانیال کا کردار ادا کررہے ہیں۔بھارتی صارف نے عثمان مختار کی فوجی وردی میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ پاک فوک کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔
صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شوٹ عثمان مختار نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ’اچھا پھر ۔ایک اور ٹوئٹ میں عثمان مختار نے کہا کہ ’ڈئیر پروپگنڈا، اپنی اوقات میں رہیں، میں زندہ ہوں۔خیال رہے کہ دہشتگردی کی لہر شدید ہوگئی، پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے باعث 7 فوجی جوان شہید اور 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ ہم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے جو ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو: بن سلمان کو ٹرمپ سے وہ سب کچھ نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ امریکہ
نومبر
صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں
اکتوبر
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری
شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی میزبانی
مئی
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے
ستمبر
معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے
?️ 26 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں، فلموں، ریڈیو اور تھیٹر کے معروف ایوارڈ یافتہ
مئی
یوم آزادی؛ پنجاب بھر کے شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، ہورڈنگز اور بڑی سکرینز آویزاں، بچوں کی خصوصی دلچسپی
?️ 6 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اُناسیویں (79)
اگست
شیاؤمی کا ریڈمی 14 ایس متعارف
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
مارچ