?️
کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان 2025 کا آفیشنل ترانا عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔
’جیتو بازی کھیل کے‘ عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں جہاں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں گانے کی ویڈیو میں انہیں بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔
آفیشل ترانے کی شاعری عدنان ڈھول اور اسفند یار اسد نے لکھی ہے جب کہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔
گانے میں عاطف اسلم کو گلیوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ہمراہ نہ صرف کرکٹ کھیلتے بلکہ ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ بننے والی تمام ممالک کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔
گانے کو آئی سی سی کے یوٹیوب چینل سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا، جہاں سے گانے کی ویڈیوز کو کرکٹ شائقین نے بھی شیئر کیا۔
گانا ریلیز ہوتے ہی پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگیا اور شائقین کرکٹ نے عاطف اسلم کی گلوکاری کی تعریفیں کیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ عاطف اسلم چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھی مذکورہ گانے پر پرفارمنس کریں گے۔
چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میج سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔
افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اب امریکہ کی 51 ویں ریاست بن چکا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اپنے پروگرام اولپان شیشی میں اسرائیل کو
اکتوبر
بائیڈن اردن کے بجائے اسرائیل کیوں آرہے ہیں؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ اردن منسوخ کردیا گیا
اکتوبر
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس
مارچ
وزیر داخلہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی
?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
جولائی
ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ
?️ 26 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
فنڈز کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 6 ہسپتالوں کی ’بندش‘ کا خدشہ
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارت صحت
نومبر
سعودی عرب کی سلامتی غیر مستحکم
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں سعودی ولی عہد محمد
ستمبر