?️
کراچی: (سچ خبریں) نامور گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں طبی اور خوراک کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔
ایک ہفتے قبل عاطف اسلام نے انسٹاگرام پر فلسطینی پرچم پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم لوگوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، آئیے ایک ساتھ کھڑے ہوں اور فلسطینیوں کے شفا، امن اور امید کے لیے دعا کریں، اللہ اپنا رحم فرما۔‘
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے بعد گزشتہ روز گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر اعلان کیا انہوں نے غزہ کے لوگوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹر کے مطابق عاطف اسلم نے الخدمت غزہ فنڈ کو فلسطین میں طبی امداد اور خوراک کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔
یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا۔
اس حملے کے ردعمل میں گزشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔
فلسطین کا محاصرہ ہفتے کو 15ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور غزہ میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ رسد ختم ہوتی جا رہی ہے، پاکستانی تنظیمیں امداد و رسد بھیج کر فلسطین کے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں جن میں الخدمت فاؤنڈیشن بھی شامل ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں جمع ہونے والی مالی امداد کو غزہ تک پہنچانے کے لیے آئی ایچ ایچ ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن، حیرت فاؤنڈیشن اور کینسویو ایسوسی ایشن جیسی ترک تنظیموں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
عطیات ان کی ویب سائٹ پر آن لائن یا ان کے دفتر جاکر بذات خود دیے جا سکتے ہیں اور لین دین کا یہ تمام عمل پاکستانی روپوں میں ہو گا۔


مشہور خبریں۔
جو مرضی کر لیں حکومت تو ہماری آنی ہے، اب یہ نہیں بچیں گے، عمران خان
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
فروری
افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ، اشرف غنی نے وزیر داخلہ کو عہدے سے برطرف کردیا
?️ 21 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن حملوں میں شدید اضافہ ہورہا
مارچ
موگرینی: ایران نیا معاہدہ طے کرنے کے لیے بین الاقوامی ضمانت کا محتاج ہے
?️ 24 اپریل 2026سچ خبریں: فیڈریکا موگرینی نے 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے
اپریل
مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک
جولائی
ایران کی کامیابی؛ موساد کے سربراہ کی برکناری کا امکان، اسنادِ تل آویو ایران کے ہاتھ
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایٹمی و اسٹریٹجک اسناد حاصل
جون
یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین
جون
2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 88 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کے خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں
مارچ
فرانسیسی صدر میکرون کا نیتن یاہو کو خط
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ غزہ
اگست