طویل عرصے بعد بشریٰ انصاری اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ کرنے کو تیار

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن میں کئی لازوال کردار اور ڈرامے کرنے والی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری طویل عرصے بعد اور زندگی میں پہلی بار تنہا اسٹینڈ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی۔

جی ہاں، بشریٰ انصاری زندگی میں پہلی بار ایک گھنٹے دورانیے کا طویل اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اسے آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا۔

بشریٰ انصاری معروف اسٹیج تھیٹر پروڈکشن کمپنی ’کاپی کیٹس‘ کے ساتھ مل کر ’ملکہ تبسم: بشریٰ انصاری‘ کے نام اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جسے سب سے پہلے کراچی آرٹس کونسل میں دکھایا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، اس سے قبل وہ کئی سال تک پی ٹی وی سمیت اسٹیج تھیٹرز میں انور مقصود اور معین اختر سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ اسٹینڈ اپ اور کامیڈی شو کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ پی ٹی وی پر کئی لازوال کامیڈی شو کیے جب کہ انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی ٹیلی وژن اور تھیٹر پر یادگار کام کیا لیکن وہ پہلی بار تن تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی۔

اسی حوالے سے کاپی کیٹس پروڈکشن کے سربراہ ہدایت کار محمود داوڑ نے کہا کہ وہ بشریٰ انصاری کے ساتھ کافی عرصے سے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا لیکن اب وہ جلد لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

بشریٰ انصاری نے بھی محمود داوڑ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے تک دیگر منصوبوں میں مصروف رہیں، جس وجہ سے انہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کے لیے حامی نہیں بھری تھی لیکن اب وہ محمود داوڑ کے ساتھ معاہدہ کر چکی ہیں اور وہ تنہا اسٹینڈ اپ شو کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے نعمان اعجاز اور بہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ مل کر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اسٹیج پرفارمنسز کی ہیں، تاہم وہ پہلی بار تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جس وجہ سے وہ تھوڑا سا گھبراہٹ کا بھی شکار ہیں۔

ان کے مطابق اسٹیج کے سامعین دوسری طرح کے ہوتے ہیں اور لوگوں کے سامنے براہ راست پرفارمنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا جب کہ تنہا کامیڈی کرنا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

محمود داوڑ نے ’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کے حوالے سے مزید بتایا کہ شو کو کراچی آرٹس کونسل میں 14 جون سے دکھانا شروع کیا جائے گا اور مسلسل 21 جولائی تک یومیہ وہاں ایک شو دکھایا جائے گا، تاہم بعض دنوں میں اس کے دو شو بھی دکھائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے بعد شو کو 20 دن کے لیے اسلام آباد اور آخر میں 20 دن کے لیے لاہور میں دکھایا جائے گا۔

’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کی ہدایات محمود داوڑ دیں گے جب کہ اس کا اسکرپٹ سید نینی لکھیں گی اور بشریٰ انصاری اسٹیج پر تنہا ایک گھنٹے تک شائقین کو محظوظ کریں گی۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کے خلاف ایک آنے کی کرپشن ثابت کردیں میں استعفی دے دوں گی۔ وزیراعلی پنجاب

?️ 27 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم

آرمی ایکٹ کی شق کالعدم قرار دی تو کلبھوشن کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکے گا، جسٹس محمد علی مظہر

?️ 31 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے

مودی شکست خوردہ وزیراعظم، اب صرف دھمکیاں دے سکتا ہے۔ وزیراطلاعات

?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

امریکہ یورپ سے اپنے جوہری ہتھیار لے جائے؛ روس کا مطالبہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں

پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ

یواے ای حکام صیہونیوں کے تلوے چاٹتے ہوئے

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین غلام اور آقا

حزب اللہ: امریکہ جنگل کے قانون سے پوری دنیا پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے

?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک سینئر نمائندے نے کہا: امریکہ ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے