?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں۔
صنم ماروی حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی ٹوٹنے سمیت گلوکاری پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کی شادی کروائی۔
صنم ماروی نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد ان کے بچے بھی ان سے چھن گئے، ان کے تینوں بیٹے والد کے ہمراہ لاہور میں رہتے ہیں۔
انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ دوسری شادی ان کی وجہ سے ہی طلاق پر ختم ہوئی، وہ شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی تھیں۔
ان کے مطابق انہوں نے شادی کو چلانے اور کامیاب بنانے کی کوشش کی، تشدد بھی برداشت کیا لیکن آخر میں انہوں نے مجبور ہوکر شادی کو طلاق پر ختم کیا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کی مدد سے ہی کامیاب گلوکارہ بنی تھیں، انہوں نے ہی ان کی مدد کی اور انہیں گائوں سے شہر لے آئے۔
صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے دوسرے شوہر ان کی خالہ کے بیٹے تھے، پہلے گائوں میں رہتے تھے، پھر انہیں گلوکاری میں لانے کے لیے وہ لاہور منتقل ہوئے۔
گلوکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ گلوکارہ بننے اور شہرت حاصل کرنے سے قبل بھی ان کے شوہر کی گرل فرینڈز ہوتی تھیں لیکن اس وقت وہ مجبور تھیں اور کوئی آپشن نہ ہونے کی وجہ سے وہ برداشت کر رہی تھیں۔
صنم ماروی کے مطابق شہرت ملنے، پیسہ آنے اور خود مختار بننے کے بعد انہوں ںے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور ان کا تشدد بھی برداشت نہیں کیا، اس وجہ سے انہوں نے ان سے خلع لی۔
انہوں نے بتایا کہ خلع کے بعد ان کے بچوں کی حوالگی کا کیس بھی کافی عرصے تک عدالت میں زیر سماعت رہا لیکن پھر انہوں نے بچوں کو پریشان نہ کرنے کی وجہ سے کیس سے دستبرداری اختیار کی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب ان کے تینوں بیٹے والد کے ساتھ لاہور میں رہتے ہیں جب کہ بیٹی ان کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔
انہوں نے پروگرام کے دوران اعتراف کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے شادی کرلی تھی اور اب وہ بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔
صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے شوہر کا نام خبیب ہے اور وہ انتہائی اچھے انسان ہیں، تاہم انہوں نے اس متعلق مزید معلومات نہیں بتائیں۔
گلوکارہ نے اگرچہ تیسری شادی کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی تیسری شادی کو کتنا عرصہ ہوچکا ہے؟
خیال رہے کہ صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔
ان کے پہلے شوہر کو ایک ایسے وقت میں قتل کیا گیا تھا جب وہ پہلے بچے کی اُمید سے تھیں۔
صنم ماروی نے محض 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی تھی اور پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد انہوں نے دوسری شادی، حامد خان سے کی، جن سے انہیں تین بیٹے ہیں جو اب والد کے ساتھ رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے گندے پانی میں صہیونی ماہی گیری کا سلسلہ جاری
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے آج اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی کنارے
مارچ
ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات
جنوری
مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں: حریت کانفرنس
?️ 1 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل
دیکھناچاہئے کہ نوجوان ووٹر ن لیگ میں کیوں نہیں آرہا،شاہد خاقان عباسی
?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءشاہد خاقان عباسی نے
مارچ
پاکستان میں پارلیمانی اور ریاستی انتخابات/سیل فون انٹرنیٹ بند
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کے عوام آج جمعرات کو قومی اور ریاستی پارلیمنٹ کے
فروری
پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز
مئی
صیہونی توسیع پسندی کا نیا باب؛ شام کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار جاری
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے جنوبی شام میں آبی اور توانائی وسائل
مئی
سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی
جنوری