شیکھر سمن کا  شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اظہار ہمدردی

شیکھر سمن کا  شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اظہار ہمدردی

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نےشاہ رخ خان اور گوری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کا درد محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اولاد کی تکلیف کو برداشت کرچکے ہیں۔میرا دل شاہ رخ اور گوری خان کے لئے بہت افسردہ ہے۔

شیکھر سمن نے شاہ رخ خان اور اُن کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ ہیرو کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا دل شاہ رخ خان اور گوری خان کے لیے بہت افسردگی کا اظہار کررہا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’بطورِ والدین، میں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ اس وقت شاہ رخ خان اور گوری کس مشکل گھڑی سے گُزر رہے ہیں کیونکہ والدین کے لیے اولاد کا دُکھ اور تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔‘شیکھر سمن نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنے ماضی کا وہ مشکل وقت یاد کیا کہ جب شاہ رخ خان نے اُن کا ساتھ اور حوصلہ دیا تھا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ’جب میں نے اپنے 11 سالہ بیٹے آیوش کو کھویا تو شاہ رخ خان واحد اداکار تھے جو فلم سٹی کی شوٹنگ کے دوران ذاتی طور پر میرے پاس آئے، مجھے گلے لگایا اور تعزیت کی۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بطورِ باپ، مجھے بھی شاہ رخ خان کی تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور اس آزمائشی وقت میں میری سپورٹ شاہ رخ خان اور اہلخانہ کے ساتھ ہے۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر کردی گئی۔آریان خان کی پہلی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز سیشن کورٹ میں دوسری درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک کروز پر پارٹی کے دوران چھاپہ مارا تھا اور آریان خان سمیت 18 افرد کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کا دعویٰ تھا کہ چھاپے کے دوران 13گرام کوکین،21 گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی 2 گولیاں، ایم ڈی 5 گرام اور ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی گئی۔این سی بی کے چھاپے میں پکڑے گئے افراد میں آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا و دیگر شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے سیکورٹی وفد کا قاہرہ کا خفیہ دورہ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ سیکورٹی وفد نے دو

دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی

?️ 18 مئی 2025گوجرانوالہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں

امریکہ یمن میں جنگ بندی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی ذرائع

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:یمن صدارتی کونسل کے نام سے مشہور گروپ کے رکن طارق

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری

?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری

عمران خان نے سری لنکن صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر

خطے میں امن کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، بلاول بھٹو

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور

بائیڈن نے روس سے تیل کی درآمد ختم کرنے کے قانون پر دستخط کئے

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے