?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستانی خوبرو اداکار، ہدایتکار و رائٹر شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اُن کے ساتھ پیش آنے والے روڈ حادثے نے اُنہیں نمازی بنا دیا ہے حادثے سے قبل بھی وہ نماز پڑھتے تھے مگر اس ایکسیڈنٹ کے بعد وہ پانچ وقت کی نماز کے پابند ہو گئے ہیں۔
شہریار منور نے گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران شہریار منور نے جہاں اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اہم معلومات شیئر کیں وہیں اُنہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بہت بڑے بدلاؤ سے متعلق بھی بات کی۔
شو کے میزبان احسن خان نے شہر یار منور سے اُن کے گزشتہ سال، کوویڈ 19 کے دوران ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ، ڈپریشن سے گزرنے اور وزن کے بڑھنے سے متعلق سوال کیا۔جس کے جواب میں شہریار منور کا بتانا تھا کہ ’کوویڈ 19 سب کے لیے بہت مشکل وقت تھا، وہ شروع ہی سے گھومنے پھرنے اور ورزش کے شوقین تھے مگر کوویڈ 19 کے دوران اُن کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کے بعد نہ وہ گھوم پھر سکتے تھے اور نہ ہی ورزش کر سکتے تھے۔‘
شہریار منور نے مزید بتایا کہ ’اسی لیے اُن کا وزن بھی بڑھ گیا تھا اور کافی عرصہ وہ ڈپریشن میں بھی رہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’اس حادثے سے قبل بھی وہ نماز پڑھتے تھے مگر اس ایکسیڈنٹ کے بعد وہ پانچ وقت کی نماز کے پابند ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس دوران یوگا بھی بہت کیا اور اپنے گھر والوں سے اپنے ڈاکٹروں سے بات چیت کے ذریعے اپنے ڈپریشن پر بھی قابو پایا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کو کلسٹر ہتھیار بھیجنے کے بارے میں ایلون مسک کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او اور ٹویٹر کے
جولائی
کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا
اکتوبر
آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے خصوصی سرمایہ
اکتوبر
اب اسرائیل کی امریکی معاشرے میں حمایت ختم
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
فروری
پنڈورا کی دستاویزات کی فہرست میں 565 اسرائیلی نام
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: دنیا بھر کی چودہ مختلف کمپنیوں سے حاصل کی گئی
اکتوبر
سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے
فروری
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر
سکیورٹی خدشات؛ بلوچستان میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
?️ 1 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے
اگست