?️
کراچی: (سچ خبریں) ’بلبلے‘ اور ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ سمیت دیگر ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے والی حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری شروع کرتے وقت وہ تین سالہ بچے کی طلاق یافتہ ماں تھیں اور اب وہ دادی بن چکی ہیں۔
حنا دلپذیر نے حال میں ’365 نیوز‘ میں عائشہ عمر کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ نہ صرف شوبز کیریئر بلکہ ان کی ذاتی میں بھی بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے اور بہت مشکلات سے گزریں لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی، بچے کی پیدائش اور طلاق کے بعد ہی انہوں نے شوبز کیریئر شروع کیا۔
حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ وہ 6 بہنوں میں دوسرے نمبر پر رہیں، ان کی تمام بہنیں اپنی اپنی پسند کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور بہت خوش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد محض 24 سال کی عمر میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور اس وقت ان کے بیٹے کی عمر 3 سال تھی۔
اداکارہ کے مطابق وہ متعدد ڈراموں کی شوٹنگ پر بیٹے کو ساتھ لی جاتی تھیں اور انہوں نے بچپن سے ہی بیٹے کو سکھایا اور سمجھایا کہ وہ شوبز میں کام کرتی ہیں۔
انہوں نے بیٹے مصطفیٰ کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ خود سے کبھی کسی کو نہیں بتاتے کہ وہ حنا دلپذیر کے بیٹے ہیں، جب کوئی ان سے پوچھتا ہے تو وہ بتادیتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے بیرون ملک سے میوزک و اداکاری کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہاں جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ وہ حنا دلپذیر کے بیٹے ہیں تو ان کی بہت عزت کی گئی اور خیال رکھا گیا۔
حنا دلپذیر نے بتایا کہ شوبز کیریئر شروع کرتے وقت وہ معصوم سے بچے کی طلاق یافتہ ماں تھیں اور اب وہ دادی بن چکی ہیں، ان کے بیٹے کو بیٹا ہو چکا ہے اور وہ زندگی سے کافی مطمئن ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی ایران-اسرائیل جنگ میں شریک ہونے کی شرط
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا
جون
غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی فوجی کے ہولناک اعترافات
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سپاہی نے برطانوی اسکائی نیوز نیٹ
جولائی
نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا نام کیوں تبدیل کیا؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک مضمون میں لکھا کہ آتش
اکتوبر
پیپلزپارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفی دینے کی مہلت ختم
?️ 28 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف متوقع
اکتوبر
اکثریت فلسطینی عوام کی مزاحمتی گروہوں کے غیر مسلح کیے جانے کی مخالفت
?️ 1 نومبر 2025اکثریت فلسطینی عوام کی مزاحمتی گروہوں کے غیر مسلح کیے جانے کی
نومبر
کیا حماس اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹے گی؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب صدر نے
اپریل
موہن میگزین چارلی ہیبڈو کی سائٹ پر ہیکر کا حملہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: یورپی میڈیا نے فرانسیسی ہتاک میگزین چارلی ہیبڈو کی
جنوری
جنین پر صیہونی حملے میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی
اکتوبر