شرمین عبید چنائے نے مختصر فلم ’ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کر لی

?️

سچ خبریں: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے پاکستانی نزاد امریکی ہدایتکارہ عافیہ نیتھنیل کی مختصر فلم ’ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ‘ میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی۔

ورائٹی کے مطابق ’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے پاکستانی نژاد امریکی ہدایتکارہ عافیہ نیتھنیل کی مختصر فلم ’ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ‘ میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی۔

فلم 10 سالہ مائرہ (عنایہ عمر) کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اسکول سے گھر جانے والی وین چھوٹ جانے کے بعد لاہور کی گلیوں سے گزرتے ہوئے زندگی کی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرتی ہے، اس دوران مائرہ مختلف لوگوں سے ملتی ہے جو کمسن لڑکی کے لیے سڑک پر موجود خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

فلم میں ندا احسن مائرہ کی ماں کے کردار میں ہیں، جب کہ سمائرہ صغیر نے مائرہ کی ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے، مشتاق احمد، منیر حسین، شاہد ریاض، رضوان ریاض اور سہیل طارق ان خطرناک مردوں کے کردار میں نظر آتے ہیں جن سے مائرہ کا سامنا سفر کے دوران ہوتا ہے۔

یہ مختصر فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے اور دنیا بھر کے فلم فیسٹیولز میں خاصی کامیاب رہی ہے، جن میں نیو جرسی کے برگن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، مونٹریال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، نیو یارک کے بگ ایپل فلم فیسٹیول، یو کے ایشین فلم فیسٹیول اور ووڈ اسٹاک فلم فیسٹیول شامل ہیں، یہاں اس نے متعدد ایوارڈز جیتے اور اس کامیابی نے اسے اکیڈمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کا موقع بھی دیا ہے۔

شرمین عبید چنائے نے ورائٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مائرہ کی کہانی حقیقت پر مبنی اور وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ فلم ان بچیوں کے خوف کو آواز دیتی ہے جن کا سامنا وہ روزانہ کرتی ہیں اور دنیا کو دکھاتی ہے کہ کس طرح وہ ہمت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتی ہیں کہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر اس فلم کا حصہ ہیں اور اس کی کہانی کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کریں گی۔

یہ عافیہ نیتھنیل کا اکیڈمی ایوارڈز کا پہلا موقع نہیں ہے، ان کی پچھلی فلم ’دختر‘ نے 2015 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

علاوہ ازیں وہ این بی سی یونیورسل کی شکاگو میڈ ڈراما سیریز کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بنی تھیں۔

مشہور خبریں۔

اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے

?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع

اسرائیل کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ قریب

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع

افغانستان میں سنگین صورتحال، سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

?️ 5 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں)  افغانستان میں آئے دن صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے

سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے  بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے  سعودی سفیر کے ساتھ

وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس 2

ایران نے کیا میڈیا کے شام میں مداخلت کے الزام کو مسترد

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے مختلف شہروں میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہےاور بغیر کسی خوف کے فیصلے کرتا رہے گا۔

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ

اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے