شاہ رخ خان میں اسٹار بننے کی ہر صلاحیت تھی: ہیما مالینی

شاہ رخ خان میں اسٹار بننے کی ہر صلاحیت تھی: ہیما مالینی

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میں اسٹار بننے کی ہر صلاحیت تھی تاہم  بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کے جانے مانے سپر اسٹار اپنے کیریئر کی ابتداء میں نامور اداکارہ اور اپنے وقت کی اسٹار ہیما مالینی کو پہچان نہ سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیما مالینی نے شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے کال کی تھی اور انھیں ملنے کے لیے گھر بھی بلایا تھا۔خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی اپنی قسمت کو آزمایا اور کامیابی حاصل کی۔

ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دل آشنا ہے‘ تھی، جس میں شاہ رخ خان اور دیویا بھارتی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ہیما مالینی کی یہ فلم میں بھی کامیاب رہی جبکہ دونوں نوجوان اسٹارز کی اس جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا، جنہیں اُن کی پہلی ہٹ فلم ’دیوانہ‘ کی بھی مدد حاصل رہی۔

شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے واقعے کو ہیما مالینی نے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب انھوں نے شاہ رخ خان کو کال کی اور انھیں اپنے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ میں انھیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتی ہوں تو شاید کچھ دنوں تک شاہ رخ کو اس بات کا یقین ہی نہ آیا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان نے اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لیے میرا نمبر کہیں اور سے لیا اور پھر مجھے کال کی، اور دوبارہ میں نے ان سے بات کی۔بالی ووڈ ڈریم گرل نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں۔انھوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان سے فون پر کہا وہ میرے گھر آئیں گے اور مجھ سے ملیں گے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونی سفیر کی بچگانہ حرکت

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ

امریکی یہود مخالف اصطلاح استعمال کرنے پر ٹرمپ سے ناراض ہیں

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے اپنی انتظامیہ کے ایجنڈے

ترکی میں قلیچدار اوغلو کے ووٹ 50 فیصد سے زیادہ:تازہ ترین سروے کی رپورٹ

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات سے محرم اینچہ کی دستبرداری کے بعد ایک

جماعت اسلامی کا 16مئی کو ’کسان کش پالیسیوں‘ کیخلاف لاہور میں پر امن احتجاج کا اعلان

?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کے گندم سے متعلق

روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کی شدید تشویش کا اظہار

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:    جاپان کے ساتھ متنازع جزائر کے ایک حصے میں

ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں

اداکاری کا موقع والد کی وجہ سے نہیں ملا، مومل شیخ

?️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے

جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے

?️ 25 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے