سی بی آئی نے پانچ سال بعد سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیسز بند کردئیے

?️

سچ خبریں: بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے خودکشی کرنے والے بولی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تمام کیسز تقریبا پانچ سال بعد بند کرتے ہوئے عدالت میں اپنی رپورٹس جمع کروادیں۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسی نے پٹنہ کی خصوصی عدالت اور ممبئی کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹس میں اداکار کی خودکشی میں گھریلو یا بیرونی سازش کو مسترد کردیا۔

ابھی سشانت سنگھ راجپوت کے کیسز سی بی آئی نے بند کیے ہیں، تاہم عدالت نے ادارے کی رپورٹ پر کیسز کو بند کرنے یا نہ کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

پہلا مقدمہ سسشانت سنگھ راجپوت کے والد نے دائر کیا تھا، جس میں اداکارہ ریا چکربورتی کے خلاف اپنے بیٹے کی خودکشی میں اعانت کا الزام عائد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

دوسرا مقدمہ خود ریاچکربورتی نے درج کروایا تھا، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ مرحوم اداکار کی بہن اپنے بھائی کی موت میں ملوث ہیں۔

تاہم سی بی آئی نے مبینہ طور پر پانچ سال بعد ریا چکربورتی اور اُن کے خاندان کو اس کیس سے کلیئر کردیا۔

مذکورہ کیسز کے حوالے سے ہائی پروفائل تحقیقات جو کہ تقریبا پانچ سال تک جاری رہیں اب قانونی نتیجے کے ایک قدم کے قریب پہنچ گئی ہیں، تاہم اب یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ نتائج کو قبول کرتی ہے یا پھر مزید تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے کی گئی فرانزک تجزیے میں جائے وقوع کا تفصیلی معائنہ اور مرحوم اداکارکے قریبی لوگوں کے بیانات شامل تھے۔

مذکورہ کیس کو بند کرتے ہوئے سی بی آئی نے کہا کہ انھیں اداکار کی موت میں کسی کے بھی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

سی بی آئی کی رپورٹ، اداکار کو زہر دینے یا گلا گھوٹنے جیسے نظریات کو بھی مسترد کرتی ہے۔

قبل ازیں ممبئی کے کوپر ہسپتال میں کرائی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ اداکار کی موت دم گھٹنے سے ہوئی تھی اور دم گھٹنے کی وجہ پھانسی تھی۔

دوسری جانب کیس ختم ہونے کے بعد اداکارہ ریا چکربورتی کے وکیل نے سی بی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی بی آئی کے شکرگزار ہیں کہ اس نے تمام زاویوں سے کیس کے ہر پہلو کی اچھی طرح سے جانچ کی اور کیس کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

اکشے کمار نے ممبئی میں فلیٹ کتنے کا  خریدا ہے؟

?️ 23 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار  اکشے کمار کے ممبئی میں

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ کارڈ کی توسیع، مفت ادویات کی منظوری کا فیصلہ

?️ 31 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے بھر کے

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع

وزیراعظم کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات

?️ 9 مارچ 2022کراچی: ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے آج کراچی میں

سید حسن نصر اللہ کے بیان پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے

?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ

افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید

?️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے