?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈٰیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود سیاسی تقسیم کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فن اور کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے‘۔
فرحان سعید نے برٹ انڈیا کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے بھارت میں اپنے ماضی میں ہونے والے دورے کے حوالے سے بات کی۔
فرحان سعید نے بتایا کہ انہیں بھارتی ٹی وی شو آپ کی عدالت کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نجی پارٹی کی دعوت دی گئی، جو انہوں نے قبول کرلی، پارٹی میں مختصر لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔
فرحان نے بتایا کہ اس پارٹی میں شاہ رخ خان ، سلمان خان بھی موجود تھے، اسی دوران اکشے کمار نے مجھ سے ہلکا ہلکا سرور گانے کی فرمائش کی، میں نے مائیک اٹھایا اور آنکھ بند کرکے گانا شروع کر دیا، جب آنکھ کھولی تو میرے ساتھ ہی شاہ رخ خان ڈانس کررہے تھے۔
فرحان سعید نے مزید کہا کہ ’ شاہ رخ خان بہت ہی اچھے انسان ہیں، جب وہ ڈانس کررہے تھے تو میں نے انہیں لگایا اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔
پاکستانی گلوکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’ میں نے شاہ رخ خان کو پاکستانی آنے کی دعوت دی، یہاں بہت سے لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں، آپ کو بہت سے لوگ اپنے سامنے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، شاہ رخ خان واقعی شاہ رخ خان ہیں، انہوں نے میرے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا۔’
فرحان سعید نے ماضی کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ واقعی بہت خوبصورت شام تھی۔
فرحان سعید نے مزید کہا کہ ’میں مہینے میں تین بار بھارت جایا کرتا تھا، کیونکہ ہم وہاں اپنے کانسرٹ کرتے تھے، میں بھارت کی ان جگہوں پر بھی گیا ہوں جہاں بھارتی لوگ بھی نہیں گئے ہوں گے، بھارت جانا میرے لیے نئی بات نہیں ہے لیکن یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ کس طرح سیاست نے کھیل اور فن کو متاثر کیا ہے، میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے ملیں۔
فرحان سعید نے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود سیاسی تقسیم کے بارے میں بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ’فن اور کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے، اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا جدید ہوگئی ہے، آج کے دور میں انٹرنیٹ ہے، پاکستانی ڈرامے بھارت میں ٹرینڈ کررہے ہیں اور بھارتی گانے پاکستان میں ٹرینڈ کررہے ہیں۔
فرحان نے مزید بتایا کہ ’ پاکستانی ڈرامے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں جن میں معاشرتی مسائل کو اُجاگر کیا جاتا ہے، جبکہ بھارتی ڈرامے اس کے برعکس ہیں، بھارتی ڈرامے 450 قسطوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا، میرے خیال سے انٹرٹینمنٹ کے مختلف پہلو ہوتے ہیں’
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ اگر بھارت میں ایسے ڈرامے بنائے جاتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگ آج بھی انہیں دیکھ رہے ہیں، اسی طرح پاکستانی ڈراموں کی بھی الگ آڈئنس ہے۔ ’


مشہور خبریں۔
امریکی جمہوریت کے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق نائب
جولائی
رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا
?️ 18 فروری 2026پشاور (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447ہجری کا
فروری
انتہا پسند صیہونی وزیر کی برطرفی کا امکان
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں وزرا کے درمیان بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے
دسمبر
کورونا: اسد عمر نے سخت پابندیاں لگانے کا انتباہ دے دیا
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سےاضافہ
مارچ
What Your Legs Could Be Telling You About Your Heart Health
?️ 18 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اسلام فوبیا کارروائیوں کو روکے: پاکستان
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے
جنوری
حماس کی طرف سے مذاکرات کی معطلی درست نہیں: ہنیہ
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جولائی
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مئی