?️
لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔وہ گزشتہ برس سینئر اداکار منظر صہبائی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے۔
گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکار منظر صہبائی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دی اور مداحوں پر بھی ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا۔منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟
روبینہ جاوید کے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی وڈ سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی گزشتہ برس 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔
مشہور و معروف اسٹیج پرفامر، ٹی وی ادکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ثمینہ احمد پاکستان کے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں، ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ ثمینہ احمد پاکستانی اداکارہ، اسٹیج پرفارمر، پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں۔ ثمینہ ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں جن کو اردو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 50 سال سے زیادہ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ انھوں نے پی ٹی وی کی بہت سی کامیاب سیریز کے لئےکام کیا ہے. ثمینہ کو اپنی خدمات کے لئے حکومت پاکستان نے 2011ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔
انکا مزاحیہ ڈرامہ فیملی فرنٹ ناظرین میں بے حد مقبول ہوا جس میں انکے ساتھ صبا حمید اور وسیم عبّاس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاے تھے۔ ثمینہ کا کردار نصرت ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔ یہ ڈرامہ 1997ء میں پی ٹی وی سے نشر ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور روس کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری
اپریل
لوکاشینکو نے پوتن کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف کیا
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: بیلاروس کے صدر نے زیلنسکی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا
صیہونی حکومت کا اور مصر کے ساتھ سب سے بڑا گیس معاہدہ معطل
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے مصر کے ساتھ سب سے بڑے گیس معاہدہ
نومبر
افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا
جولائی
ڈنمارک حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک
جولائی
بانی کشمیر سردار ابراہیم خان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مشعال ملک
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
جولائی
فلسطینوں کا شہید بچوں کی قبروں پر اجتماع
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں
اگست
شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی: میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ
ستمبر