?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ واقعے پر بےحد شرمندگی کا اظہار کر رہے ہیں، االلّہ تعالیٰ نے یہ حکم نہیں دیا کہ کسی بےگناہ انسان کو اتنی بےدردی سے قتل کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کے بعد مجھے پاکستانی ہونے کے ناطے شرم آتی ہے۔‘عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ہجوم کو ہنگامہ آرائی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔‘
اداکار نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے یہ حکم نہیں دیا کہ کسی بےگناہ انسان کو اتنی بےدردی سے قتل کیا جائے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے اس گھناؤنے ظلم کے ساتھ دینِ اسلام کی تعلیمات کو برقرار نہیں رکھا۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔
مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
160 سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کرلی گئیں، موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار ہے جبکہ گرفتار ملزم جنید جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسد قیصر کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا
نومبر
بورس جانسن کا برطانوی پارلیمنٹ سے استعفی
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے
جون
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر
دہشت گردی کے خلاف ایران اور پاکستان کا تبادلہ خیال
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی
جنوری
پی آئی اے نجکاری، لکی سیمنٹ کنسورشیم بولی جمع کرانے کے لیے تیار
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ لکی سیمنٹ لمیٹڈ
دسمبر
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی
جون
قطر میں نیا امریکی سفیر کون ہے؟
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سفارت کار ٹِمی ڈیوس کو
اگست
ابو عبیدہ کے کرشمے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے تحقیق کی ہے کہ ابو
دسمبر