’سہولتیں تھیں مگر صرف خواص کیلئے‘ سوات میں افسوسناک سانحے پر شوبز ستارے بھی غمزدہ

?️

سوات: (سچ خبریں) دریائے سوات میں مدد کے منتظر، بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جس پر پاکستان کے تمام شہری انتہائی غمزدہ ہیں۔

جمعے کے روز سوات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب سیالکوٹ اور مردان سے تعلق رکھنے والا ایک ہی خاندان مینگورہ بائی پاس کے قریب دریا کے کنارے سیر و تفریح کے لیے موجود تھا کہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا اور 18 افراد بہہ گئے۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے اور سب کے دل میں یہی سوال ہے کہ دو گھنٹے تک مدد کے منتظر ان سیاحوں کی امداد کے لیے انتظامیہ نے کچھ کیوں نہیں کیا؟

اس سانحے نے شوبز ستاروں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے اور ان کی جانب سے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اس دل دہلا دینے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا، جب ایک خاندان بے بسی کی تصویر بنا، مدد کا انتظار کرتا رہا اور سیلاب کی لہریں انہیں بہا کر لے گئیں۔

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کا دل اس دلخراش واقعے پر بے حد افسردہ ہے اور ساتھ ہی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت کی بھی دعا کی۔

اداکارہ صبور علی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اسٹیڈیم کی پچ کو خشک کرنے کے لیے تو پہنچ جاتا ہے، مگر لوگوں کی جان بچانے کے لیے نہیں۔

اداکار نعمان اعجاز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سہولتیں تھیں، مگر صرف خاصوں کے لیے، ایک خاندان مدد کو بلاتا رہا، تباہ حال ملک۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اس سانحے پر گہرے دکھ میں مبتلا ہوں اور متاثرہ تمام افراد کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں اس ملک میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بارش کے اثرات کو قابو میں رکھ سکے۔

اداکارہ حرا مانی نے بھی اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دریا جو کبھی امن کے گیت گاتا تھا، آج غم سے گونج رہا ہے، پورے گاؤں بہہ گئے اور دنیا بے خبر رہی، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اموات کی اطلاعات تو سامنے آئی ہیں، لیکن گاؤں یا گھروں کے بہہ جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اداکارہ نے صرف جانی نقصان ہی نہیں بلکہ اس پر چھائی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ نہ کوئی مدد ہے، نہ کوئی ریسکیو، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پوسٹ میں اللہ سے رحم کی دعا کی، جب کہ اداکارہ ایمن خان نے لکھا کہ برائے مہربانی مون سون میں دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

اداکارہ یشما گل نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، ویڈیو دیکھ کر اور ان کی بے بسی کا مشاہدہ کر کے ان کا دل واقعی ٹوٹ گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز

قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل مکمل

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق

فلسطین کے لیے ایران کی حمایت اسلامی اتحاد کے اہم ترین اشارے میں سے ایک: شیخ نعیم قاسم

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم

2022 کے لبنانی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  غسان الاستنبول فارس انٹرنیشنل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بین

 ترکی میں ایک سیاسی ہلچل؛ پارلیمانی نظام کی واپسی کا امکان 

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی متنازع

پاکستانی سینیٹر کی ایران اور وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی اشتعال انگیز دھمکیوں کی شدید مذمت

?️ 4 جنوری 2026 پاکستانی سینیٹر کی ایران اور وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی اشتعال

نیتن یاہو کا احمقانہ منصوبہ

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم

حریدی کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت کو اربوں کا نقصان 

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "زیمان یسرائیل” کی رپورٹ کے مطابق، حاریدی یہودیوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے