?️
سچ خبریں: بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار و اداکار سلمان خان اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے دنیا میں مشہور تو ہیں ہی لیکن ان میں ایک اور منفرد ٹیلنٹ بھی پایا جاتا ہے جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
آج کل سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک پورٹریٹ بناتے دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی مطلوب بھارتی گینگسٹر کی سلمان خان کو دھمکی
اس وائرل ویڈیو میں سلمان خان چار کول پنسل کی مدد سے 2 انسانی شکلیں بنا رہے ہیں، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کبھی پنسل سے تو کبھی پورٹریٹ کو مکمل کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
اداکار سلمان خان کے اس چھپے ٹیلنٹ کو دیکھ کر کچھ مداح حیران ہو رہے ہیں تو کہیں ان کو سراہا بھی جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ سلمان خان نا صرف بہترین اداکار اور ایک آرٹسٹ ہیں بلکہ وہ اپنی ایک غیر سرکاری تنظیم بینگ ہیومن بھی چلا رہے ہیں جس سے وہ ضرورت مندوں کی خدمت میں بھی پیش پیش نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب اگر بالی وڈ کے مشہورسٹار اداکار سلمان خان کو انڈین فلم انڈسٹری کا اسٹائل آئیکون کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا، وہ آئے روز نت نئے فیشن سٹائل اپناتے رہتے ہیں ۔
مزید پڑھیں: سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح تشویش میں مبتلا
گذشتہ روز مداحوں نے سلمان خان کو ایک اور نئے ہیر اسٹائل میں دیکھا ہے جسکی دھوم سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل جب بالی وڈ کے اداکار سلمان خان ایک پارٹی میں شرکت کے لیے ہوٹل آئے تو اداکار کو بالوں کے بغیر گنجا دیکھا گیا، جسکے بعد سلمان خان کے اس نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی تیسری لہر میں ملک بھر میں اسپتالوں پر شدید دباؤ
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناکی تیسری لہر کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر
اپریل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کےخلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے شدید دباؤ ڈالا گیا، زلفی بخاری
?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جنوری
ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس
?️ 9 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ انہیں
مارچ
افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل
جولائی
نیٹو کی روس کو دھمکی
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر
اکتوبر
امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں
جون
اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں طبی عملے کے منظم قتل عام پر انتباہی بیان
?️ 14 اگست 2025اقوام متحدہ کے ماہرین کی غزہ میں طبی عملے کے منظم قتل
اگست
اسلام آباد: چلاس بس حملے کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چلاس بس حملے کے بعد اسلام آباد کیپٹل
دسمبر