سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے ان کی تعریفیں کیں۔

اداکارہ نے بیٹی کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کرتی اور کھیلتی دکھائی دیں۔

مختصر ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو حجاب پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مختصر ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو جائے نماز کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ بیٹی کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ ٹھیک طرح سے جائے نماز پر کھڑی ہوں۔

ساتھ ہی اداکارہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی نماز ادا کریں گی۔

سارہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا۔

اداکارہ کی بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھی والدہ قرار دیا اور کمنٹس کیے کہ وہ بیٹی کی اچھی طرح تربیت کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ وہ بچی کے لیے خانہ کعبہ کے بغیر والی جائے نماز خریدیں تو اچھا رہے گا۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی لمبی اور اچھی عمر کے لیے دعائیں بھی کیں اور ساتھ ہی اداکارہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سارہ خان کے ہاں اکتوبر 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ’عالیانہ فلک‘ رکھا تھا۔

اداکارہ نے جولائی 2020 میں گلوکار و اداکار فلک شبیر سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن کا خصوصی نمائندہ میامی امریکہ کا دورہ کرے گا: آکسیوس

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:پیوٹن کے خصوصی نمائندے، کیریل دمیتریف، واشنگٹن کے یوکرین جنگ کے

غزہ میں نسل کشی اور ویسٹ بینک میں استعمار

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے بائیں بازو کے رہنما نے غزہ میں جنگی

نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے

AFBI دستاویزات میں نائن الیون حملوں کے ممکنہ سعودی روابط کی تفصیلات

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حال

امریکا ایران کے ساتھ جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوج کم کرنے پر غور کر رہا ہے: سی این این

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی فوجی اور انٹیلیجنس حکام نے گزشتہ ہفتوں کے دوران

غزہ پر قبضے کا وقت آگیا ہے: اسرائیل کے وزیر خزانہ

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور مذہبی صہیونی پارٹی کے

یوکرین کے 190 طیارے اور 1399 ڈرون تباہ ہوچکے ہیں: روسی وزارت دفاع

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   وسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے آج منگل

روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے